تانڈور میں کارگزار صدر ٹی آرایس و ریاستی وزیر کے ٹی آر کی سالگرہ جوش وخروش سے منائی گئی،بڑے پیمانے پر شجر کاری

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

تانڈور میں کارگزار صدر ٹی آر ایس و ریاستی وزیر کے ٹی آر کی سالگرہ جوش وخروش سے منائی گئی

ایم ایل سی اور ایم ایل اے نے کیک کاٹے،ایم ایل اے کی منادر، درگاہوں اور چرچ میں حاضری،بڑے پیمانے پر شجر کاری

وقارآباد/تانڈور: 24۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے کارگزار صدر ٹی آرایس پارٹی و ریاستی وزیر کے ٹی آر کو تلنگانہ کے چار کروڑ عوام کیلئے ایک امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر میں بھی ان کے والد ریاستی وزیراعلیٰ کے سی آر کی طرح بہترین سیاسی اور سماجی صلاحیتیں موجود ہیں جس سے ریاست مستفید ہورہی ہے جنہوں نے ریاست میں ٹی آر ایس کو ایک ناقابل تسخیر پارٹی میں تبدیل کیا ہے اور مستقبل میں کے ٹی آر کی صلاحیتوں سے عوام مزید مستفید ہونگے۔

کارگزار صدر ٹی آرایس پارٹی و ریاستی وزیر کے ٹی آرکی سالگرہ کے موقع پر رکن قانون ساز کونسل و سابق ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی نے یہاں اپنی رہائش پر پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور اپنی رہائش گاہ کے قریب ، بلدی حلقہ جات 21,22,28 میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر پودے لگائے۔

اس موقع پر صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،صدر ٹآن ٹی آرایس عبدالرؤف ، ارکان بلدیہ شوبھارانی ،نیرجا بال ریڈی ، سیدہ سلمیٰ زبیر لالہ،وجیہ دیوی ،ٹی آرایس قائدین کرنم پرشوتم راؤ ، سید مسعود احمد ، روی گوڑ،پٹلولا نرسملو اور دیگر موجود تھے۔

جبکہ رکن اسمبلی تانڈور نے یہاں بھدریشورمندر،کوٹیشورمندر میں خصوصی پوجا انجام دی بعد ازاں رکن اسمبلی نے قدیم تانڈور میں موجود درگاہ حضرت نظام الدین شہیدؒ اور درگاہ حضرت سید عبدالکریم چشتیؒ ـ پر حاضری دیتے ہوئے چادر گل پیش کی۔

رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے یہاں کے گورنمنٹ نمبرون ہائی اسکول میں وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندرا ریڈی کی جانب سے جاری کی گئی ڈکشنری طلبہ میں تقسیم کی اور طلبہ کے ساتھ اسکول کے احاطہ میں پودے لگائے۔

بعد ازاں رکن اسمبلی نے صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل، نائب صدر بلدیہ دیپا نرسملو،آرڈی او تانڈور و انچارج کمشنر بلدیہ اشوک کمار اور ٹی آرایس پارٹی کے ارکان بلدیہ ، قائدین اور کارکنوں کے ساتھ بلدیہ تانڈور کی جانب سے خوانجہ پور گیٹ کے قریب بڑے پیمانے پر منعقدہ شجرکاری کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔

رکن اسمبلی نے انتارام میں محکمہ جنگلات کی جانب سے قائم کیے جارہے اربن پارک میں بھی پودے لگائے۔اس موقع پرصدر نشین ضلع لائبرریز مرلی کرشناگوڑ، بالیشور گپتا، نرسملو،ایم اے نعیم افو،اکبربابا،محمد ممشاد،امتیاز بابا،معز خان،سرینواس چاری،بنٹارم سدھاکر، سنتوش گوڑ اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے