ووٹ مانگنے کا حق صرف ٹی آرایس پارٹی کو ہے ، قیمتوں میں اضافہ کرنے والی بی جے پی کو ووٹ کیوں دیا جائے؟

ریاستی خبریں
ووٹ مانگنے کا حق صرف ٹی آرایس پارٹی کو ہے ، قیمتوں میں اضافہ کرنے والی بی جے پی کو ووٹ کیوں دیا جائے؟

تانڈور۔27۔فروری (سحرنیوز ڈاٹ کام)
پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی تانڈور نے سوال کیا ہے کہ پکوان گیس، پٹر ول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزآنہ بے تحاشہ اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مالی بوجھ ڈالنے والی بی جے پی کو ووٹ کیوں دیا جائے ؟ انہوں نے کہا کہ مختلف اسکیمات کے ذریعہ عوام کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچانے والی ٹی آرایس کو ہی ووٹ مانگنے کا حق حاصل ہے۔

پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی اور رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی خطاب کرتے ہوئے۔

رکن اسمبلی یہاں آئندہ ماہ ہونے والے ایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ حیدرآباد،رنگاریڈی اور محبوب نگر کے انتخابات کے ضمن میں پدیمول منڈل کے کندینلی میں موجود جی پی آرگارڈنس میں منعقدہ حلقہ اسمبلی تانڈور کے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ریاستی سیکریٹری ٹی آرایس جہانگیر پاشاہ ، رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی کے علاوہ صدرنشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل ، نائب صدر نشین بلدیہ دیپا نرسملو ، صدر ٹاؤن ٹی آرایس عبدالرؤف کے علاوہ مقامی پارٹی قائدین ،ارکان بلدیہ اور کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی خطاب کرتے ہوئے۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی اوررکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی نے کہا کہ ایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ کی رائے دہی کے تناسب میں اضافہ کیلئے کوشش کی جائے اور اسکے لیے گرائجویٹ رائے دہندگان کو حکومت کی مختلف اسکیمات اور فوائد کیساتھ ساتھ ریاست کی مختلف محاذوں پر وزیر اعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں مختلف منفرد اسکیمات پر بہتر عمل آوری سے ہونے والی شاندار کامیابیوں سے واقف کروایا جائے۔

پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے رکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی و سابق وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔مہندرریڈی خطاب کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کے پاس اتنے ذرائع موجود نہیں ہیں جتنے ٹی آرایس پارٹی کے پاس موجود ہیں اورٹی آرایس امیدوار سرابھی وانی دیوی کامیابی کیلئے پارٹی کارکنوں کی سخت محنت ضروری ہے پارٹی کارکنوں کے اس اجلاس سے اپنے خطاب میں رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی اوررکن قانون ساز کونسل متحدہ ضلع رنگاریڈی ڈاکٹر پی۔ مہندرریڈی نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ ہر ایک رائے دہندہ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آرایس پارٹی کو کیوں ووٹ دیا جائے اس کی صراحت کی جائے انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس اور بی جے پی کو ان انتخابات میں ووٹ دینے سے حاصل کیا ہوگا؟

تانڈور میں منعقدہ ٹی آرایس پارٹی کارکنوں کے اجلاس کے ڈائس کا منظر۔

انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سخت جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس امیدوارایم ایل سی حلقہ گرائجویٹ حیدرآباد،رنگاریڈی اور محبوب نگرسرابھی وانی دیوی سابق وزیر اعظم آنجہانی پی وی نرسمہاراؤ کی دختر کیساتھ ساتھ ایک ماہر تعلیم بھی ہیں جن میں عوامی خدمت کا جذبہ موجود ہے اور ان انتخابات میں وہ واحد خاتون امیدوار ہیں جنہیں ٹی آرایس پارٹی نے مقابلہ میں اتارا ہے اور انکی کامیابی کیلئے تمام ممکنہ کوشش ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں شریک ٹی آرایس پارٹی قائدین اور کارکن۔

اس اجلاس میں ٹی آرایس قائدین غاضی پور نارائن ریڈی ، کرنم پرشوتم راؤ ،صدرو نائب صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی وٹھل نائیک ، ارونا گوپال ریڈی ، روی گوڑ ،رکن بلدیہ مختار ناز ،سابق ارکان بلدیہ محمد عرفان، سید زبیر لالہ ، ایم اے نعیم افو ،معز خان کے بشمول تانڈور ، پدیمول ، یالا ل اور بشیر آباد منڈلات کے پارٹی صدور رام داس، نارائن ریڈی ، وینکٹ رام ریڈی ، سدرالہ سرینواس اور دیگرشریک تھے۔