خواتین نے محکمہ جنگلات کے عہدیدار کی درخت سے باندھ کر پٹائی کردی

ریاستی خبریں

خواتین نے محکمہ جنگلات کےعہدیدار کی درخت سے باندھ کر پٹائی کردی

بھدرادری کوتہ گوڑم:12۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)

بھدرادری کوتہ گوڑم میں آج گریجن طبقہ سے تعلق رکھنے والی برہم خواتین نے اپنی لکڑیاں کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے جسموں پر توڑکر عہدیداروں سمیت سب کو حیران کردیا ہے۔اور اس واقعہ نے ساری ریاست میں ہلچل مچادی ہے اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

دراصل ارا ضیات حاصل کرنے گئے محکمہ جنگلات کے تین عہدیداروں کی برہم خواتین نے پہلے لکڑیوں سے پٹائی کی پھر ان میں سے ایک بیٹ آفیسر کو رسی کی مدد سے درخت سے باندھ کر پٹائی کردی۔
دومو گوڑم منڈل کے چنتا گپا موضع کے ڈی کوتور بیٹ میں پیر کو پیش آئے اس واقعہ کی تفصیلات کے بموجب گریجن طبقہ کی جانب سے کاشت کاری کی جارہیں اراضیات کواپنی تحویل میں لینے کی غرض سے محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس مقام پر پہنچے اور حکم دیا کہ فوری ان اراضیات کو چھوڑکر چلے جائیں۔

واقعہ سے متعلق ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتاہے۔

جس پر گریجن طبقہ کے کاشت کار برہم ہوگئے اور ان عہدیداروں سے سوال کیا کہ انکی کاشت کاری والی بنجر اراضیات میں وہ کس طرح آگئے ؟ اور محکمہ جنگلات کے بیٹ آفیسرس کا گھیراؤ کردیا اسی دؤران وہاں موجود تمام خواتین ایک ساتھ جمع ہوکر ایک عہدیدار کو درخت سے باندھ دیا۔

بعدازاں وہاں موجود مرد جمع ہوگئے اور ان خواتین کو روک دیا۔اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات اور محکمہ پولیس کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی ہے اس اطلاعات دستیاب نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے