سنگاریڈی ضلع کے مانجرا ڈیم سے بگولوں کی شکل میں آسمان کی جانب چڑھتا ہوا پانی
نظارہ دیکھ کرعوام خوفزدہ بگولے کی ہیئت انتہائی خوبصورت اور قابل دید
چند سال سے تلنگانہ کے اضلاع میں ایسے واقعات میں اضافہ
حیدرآباد/سنگاریڈی: 08۔ستمبر
(سحرنیوز ڈاٹ کام)
ہندوستان اور ریاست تلنگانہ میں بگولوں جنہیں انگریزی میں Tornado# کہاجاتا ہےکے واقعات اور نظارے انتہائی کم یا نہ کے برابر نظر آتے ہیں۔
ان بگولوں کےساتھ ذخائر آب سے آسمان کی جانب چڑھتے ہوئے پانی کے ساتھ دائرہ کی شکل میں اٹھنے والے بگولے بالخصوص دیہی عوام کو شدید پریشان کردیتے ہیں اور یہ نظارہ دیکھ کر زیادہ تر دیہی خواتین خوفزدہ ہوجاتی ہیں کہ آخر یہ کیا بلاء ہے؟
جولائی 2016ء میں کریم نگرضلع میں بگولوں کا نظارہ دیکھا گیاتھا۔جبکہ اگست 2020ء میں یادادری بھونگیر کے کئی مواضعات میں بھی شدت کے بگولے دیکھے گئے تھے۔وہیں 3 اگست کو ضلع محبوب آباد کے کوتہ گوڑہ منڈل کے ویلو بیلی میں بھی بگولوں کا نظارہ دیکھا گیاتھا۔ان بگولوں کے کئی ویڈیوز بھی اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔اس سے قبل متحدہ ریاست آندھراپردیش میں کرنول میں یہ نظارہ دیکھا گیا تھا۔
اب ریاست تلنگانہ کے ہی سنگاریڈی ضلع سے بگولے کی شکل میں ایک ذخیرہ آب سے انتہائی موٹے دائرہ کی شکل میں سیاہ آسمان کی جانب انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ چڑھتے ہوئے پانی (بگولہ) کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔جسے دیکھ کر ہر کوئی حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل یہ ویڈیو ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد سے 55 کلومیٹر کے فاصلہ پر موجود سنگاریڈی ضلع مستقر سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پروٹ پلی منڈل کے تحت موجود ذخیرہ آب مانجرا ڈیم کا ہے۔اور یہ قدرتی خوبصورت نظارہ 4 اگست کو دیکھا گیا تھا۔اپنی تاریخی شناخت کے حامل مانجرا ڈیم میں سنگور پراجکٹ کے لبریز ہوجانے کے بعد زائد پانی خارج کیا جاتا ہے۔سنگاریڈی ضلع مستقر کے ایک سینئرصحافی نے بھی اس کی تصدیق کی ہےکہ یہ نظارہ مانجرا ڈیم کا ہی ہے۔
اس خوبصورت اور دلکش نظارہ پرمشتمل ویڈیو کو ٹوئٹر پر Surya Reddy@نے ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ”اتوار کوسنگاریڈی ضلع کے وٹ پلی منڈل علاقے میں مانجرا ندی میں پانی کا طوفان دیکھا گیا،آسمان پر بادل تھے اور ڈرامائی شکل میں پانی ندی میں آبشار کی طرح گررہا ہے”۔جبکہ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ پانی بادل کی طرف کھینچا چلا جارہا تھا!!
2 منٹ اور 16 سیکنڈ کے اس کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس کو الگ الگ زاویوں اور مقامات سے شوٹ کرکے جوڑا گیا ہے!جس میں اس نظارہ کو دیکھتے ہوئےتیلگو زبان میں بات کررہیں خوفزدہ و پریشان خواتین کی گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے۔جنہیں ویڈیو لینے والا شخص اور دیگر مزید خوفزدہ کررہے ہیں کہ اس سے تباہی آئے گی۔خوب بارش ہوگی اور سب تباہ ہوجائے گا۔دیکھو سانپ کی طرح کیسا چڑھ رہا ہے پانی۔
A Water #Tornado was seen in #ManjiraRiver in Vatpalli mandal area of #Sangareddy dist on Sunday, there were clouds in the sky and the dramatic white stream falling from the sky into the river.#Telangana #Manjira pic.twitter.com/cfacgBtVXZ
— Surya Reddy (@jsuryareddy) September 5, 2022
انٹرنیٹ پر دستیاب اطلاعات کے مطابق پانی میں بگولہ اس وقت بنتا ہے جب مختلف علاقوں سے آنے والی ہوائیں ایک جگہ پر مختلف درجہ حرارت کے ساتھ آپس میں مل جاتی ہیں اور وہ دائرہ کی شکل میں میں گھومنے لگتی ہیں۔اگر یہ ہوائیں زمین پرمل جاتی ہیں توانہیں طوفان کہاجاتا ہے اور جب یہ سمندر یا کسی ندی یا ذخیرہ آب پر پر بنتی ہیں تو انہیں آبی بگولہ کہا جاتا ہے۔ہندوستان جیسے مختلف آب و ہوا والے ملک میں اس قسم کی صورتحال کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔اور آبی بگولوں کا نظارہ شاذ و نادر ہی دیکھا جاتا ہے اور یہ آسانی سے نظر بھی نہیں آتا۔
یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ اس طرح کے بگولے جو کہ زیادہ تر ریت اور گرد وغبار پرمشتمل ہوتے ہیں زیادہ تر شمالی امریکہ میں آتے ہیں اور ان سے شدید جانی اور مالی نقصانات بھی ہوتے ہیں۔شدت کےبگولوں کی زد میں آنے والی ہر چیز تباہ و برباد ہوجاتی ہے۔حتیٰ کہ ہلکی اور وزن دار چیزیں چھوٹی بڑی گاڑیاں بھی تنکوں کی طرح ان بگولوں کے ساتھ اُڑ جاتی ہیں۔عمارتوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
گزشتہ سال 10 ڈسمبر کی رات شمالی امریکہ کی پانچ ریاستوں کین ٹکی،آرکانساکس،ٹین ایسپی،میسوری اور الی نیاس میں بالخصوص ریاست کین ٹکی میں خوفناک آندھی،طوفان اوربگولوں USTornadoes# کے باعث 100 سے زائد امواتیں ہوئی تھیں۔جبکہ اس آندھی اورطوفان کی زد میں آنے والی سینکڑوں عمارتیں،مکانات،شاپنگ مالس،پل اورگاڑیاں تہس نہس ہوگئےتھے۔وہیں کئی مقامات پردرخت بھی اکھڑ گئے تھے۔اور ان ریاستوں میں خوفناک گرد آلود بگولوں کے باعث پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔اس وقت ریاست کین ٹکی Kentuckyکے گورنر اینڈی بیشیر Andy Beshearنے کہا تھاکہ یہ یاست کین ٹکی کی تاریخ میں سب سے بڑی آندھی،بگولے اور طوفان ہیں۔
” 3 اگست کو ضلع محبوب آباد کے کوتہ گوڑہ منڈل کے ویلو بیلی میں بگولوں والی نیوز اور ویڈیو سحر نیوز ڈاٹ کام کی اس لنک پر” :-
” گزشتہ سال 10 ڈسمبر کی رات شمالی امریکہ کی پانچ ریاستوں میں Tornado# سے پیش آئی تباہی کے ویڈیوز اور تفصیلات سحر نیوز ڈاٹ کام کی رپورٹ اس لنک پر ":-
Tornado #ManjeeraDam#
Sangareddydist #Telangana#