ملک کی 75 ویں یوم آزادی تقاریب : تانڈور میں مسلم نوجوانوں کی شاندار ترنگا ریالی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

"بدن میں دوڑتا سارا لہو ایمان والا ہے"
ملک کی 75 ویں یوم آزادی تقاریب
تانڈور میں مسلم نوجوانوں کی شاندار ترنگا ریالی

وقارآباد/تانڈور: 12۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

ہندوستان کی یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ کےضمن میں مرکزی حکومت کی جانب طویل مدت سے آزادی کا”امرت مہوتسو”اور حکومت تلنگانہ کی جانب سے 8 اگست تا 22 اگست”سواتنترا بھارتا وجرو ستوا دوی سپتمو”منایا جارہا ہے۔جس کےدؤران مختلف پروگرام انجام دئیے جارہے ہیں سارا ملک اور ساری ریاست اس جشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر”مسلم نوجوانان تانڈور ” کی جانب سے آج 12 اگست کو بعد نماز جمعہ ریلوے اسٹیشن سے اندرا چوک تک ایک فقید المثال ترنگا ریالی منظم کی گئی۔ہاتھوں میں قومی پرچم لیے مسلم نوجوان اور بچے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا، ہندوستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ براہ شانت محل چوراہا،ونائیک چوک،اندرا چوک پہنچے۔جس میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔

اس ترنگا ریالی سے نائب صدرمسلم ویلفیئراسوسی ایشن تانڈورایم اے علیم شلو،ایم اے رؤف خان،محمد امتیاز بابا،ساجدپٹیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب تمام ہندوستانیوں کے لیے ایک خوشی کا موقع ہے۔جس کے لیے مجاہدین آزادی نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ جب کبھی ملک کے لیے ضرورت پڑے گی تومسلمانان ہند بھی دیگر آبنائے وطن کےساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے اور ملک کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہیں گے۔

اس ریالی میں محمد جاوید،محمد ارشاد،پاشاہ قریشی،ایم اے صمد،آدم خان کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ریالی کےموقع پرسب انسپکٹر پولیس تانڈور وینو گوپال گوڑ کی قیادت میں پولیس بندوبست کیا گیا تھا۔اس ریالی میں ننھے بچے بھی قومی ترنگے کے ساتھ شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے