تلنگانہ میں تین دنوں کے دؤران گرج چمک،تیز ہواؤں اور ژالہ باری کیساتھ بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد/وقارآباد: 14۔اپریل (سحر نیوزڈاٹ کام)
ڈائرکٹر محکمہ موسمیات،حیدرآباد نے مؤسمی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر 14 اپریل تا 16 اپریل تین دنوں کے دؤران ریاست کے مختلف مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹر اور چند مقامات پر 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔جبکہ مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ ساتھ گرج چمک اور ژالہ باری کیساتھ بارش ہوگی۔
آج 14 اپریل کو مشرقی ، مغربی ، جنوبی اور وسطی تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں گرچ چمک ، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اور کل 15 اپریل کو تلنگانہ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کیساتھ ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔جبکہ 16 اپریل کو تلنگانہ کے ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ زوردار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب کل شام دیر گئے ضلع وقارآباد کے دھارور میں دھواں دھار بارش ہوئی وہیں گزشتہ نصب شب کے بعد رات دو بجے سے ضلع وقارآباد کے وقارآباد، دھارور اور تانڈور کے بشمول کئی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ دھواں دھار بارش ہوئی ہے اور اس بارش کے دؤران ضلع کے کئی مقامات پر زائد از دو گھنٹوں تک برقی سربراہی مسدود کردی گئی تھی۔
جبکہ صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ دھواں دھار بارش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اور اس بارش کے دؤران برقی سربراہی مفلوج ہوگئی تھی۔
نصف شب اور صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع وقارآباد کے مختلف مقامات اور حیدرآباد میں ہوئی بارش بارش کے باعث شدید گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ضلع میں آج دن کا درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا ہے جو کہ 40 ڈگری ریکارڈ ہورہا تھا۔