حیدرآباد : میڑچل میں بے قابو کار کی زد میں آجانے سے معصوم لڑکا سمیت تین ہلاک ،متعدد زخمی

جرائم و حادثات ریاستی خبریں

حیدرآباد:میڑچل میں بے قابو کار کی کی زد میں آجانے سے ماں اور معصوم لڑکا سمیت تین ہلاک
متعدد زخمی،بے قابو کار لاری کے نیچے پھنس گئی،جائے حادثہ پر بھیانک مناظر

حیدرآباد :11۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میڑچل کے نیشنل ہائی وے پر آج شام ایک خوفناک حادثہ میں تین افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر انہیں رؤند دیا مہلوکین میں ایک ماں اور اس کا ایک معصوم لڑکا بھی شامل ہیں۔

میڑچل کی قومی شاہراہ پر اتویلی موضع کی جانب سے آرہی تیزرفتار کار AP11 AC 4902 بے قابو ہوکر رانگ سائیڈ میں داخل ہوگئی اور روڈ  ڈوائیڈر  پر چڑھتے ہوئے سامنے سے آنے والے ایک آٹورکشا اور موٹرسیکل کو ٹکر دے دی ،کار اتنی تیزرفتار اور بے قابو ہوگئی تھی کہ ایک موٹرسیکل کو اپنے ساتھ روندتے ہوئے ایک لاری کے نیچے پھنس گئی۔

اس بے قابو کارکی زد میں آجانے سے تین افراد جن میں ایک ماں اور اس کا ایک معصوم لڑکا بھی شامل ہیں کی جائے حادثہ پر ہی دلخراش موت واقع ہوگئی اور کئی راہرو زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے جائے مقام پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا۔

بعد پنچنامہ پولیس نے تینوں مہلوکین کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہسپتال منتقل کیا۔اس حادثہ کی تصاویر بھیانک منظر پیش کر رہی ہیں ۔
اس بے قابو کار کی زد میں آنے سے موٹرسیکل راں سدھیر 26 سالہ جوکہ کولتور کا ساکن بتایا گیا ہے کی موت واقع ہوگئی جبکہ مسافر آٹو کو اس کار کی ٹکر سے آٹورکشا میں سفر کر رہی توپران کی ساکن نیرجا لاونیا اوراس کے فرزند کوشک کی بھی جائے حادثہ پر ہی دردناک موت واقع ہوگئی۔
میڑچل پولیس اس حادثہ سے متعلق ایک کیس درج رجسٹر کرکے تحقیقات میں مصروف ہے۔

دوسری جانب اس کار کے مالک اور گاڑی چلانے والے کے متعلق تفصیلات کا ابھی علم نہیں ہوپایا ہے۔اور پولیس اس حادثہ کی وجہ کا پتہ لگانے میں مصروف ہے کہ آیا اس بے قابو کار کے بریک فیل ہوگئے تھے یا ڈرائیور حالت نشہ میں تھا؟؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے