وقار آباد ضلع : تانڈور کے تمام بلدی حلقوں اور منڈلات میں
تین دنوں تک مشن بھاگیرتا کے پانی کی سربراہی بند رہے گی
وقار آباد/تانڈور : 24/جون
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع کے حلقہ اسمبلی کے تمام منڈلات، تانڈور ٹاون کے تمام 36 بلدی حللقہ جات میں کل بروز اتوار 25 جون سے 27 جون بروزمنگل تین دنوں تک مشن بھاگیرتا اسکیم کے تحت نلوں کے ذریعہ سربراہ کیے جانے والے پانی کی سربراہی بند رہے گی۔
اس سلسلہ میں ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر (ڈی ای) بلدیہ تانڈورٹی۔وینکٹا رنگاناتھم نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتےہوئے بتایا ہے کہ مشن بھاگیرتا اسکیم کےتحت ضلع کے پرگی سے تانڈور تک موجود 900 ایم ایم واٹر پائپ لائن میں شگاف پڑگیا ہے۔اس پائپ لائن کے شگاف کے مرمتی کاموں کی انجام دہی کی غرض سے تانڈور ٹاون،دھارور،یالال،پدیمول،بشیر آباد اور تانڈور منڈلات میں کل 25 جون سے 27 جون (تین دنوں تک) تک مشن بھاگیرتا کے تحت نلوں کے ذریعہ پانی کی سربراہی بند رہے گی۔اور 28 جون چہارشنبہ سے آبی سربراہی کا دوبارہ آغاز ہوگا۔
ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر بلدیہ تانڈور ٹی۔وینکٹا رنگاناتھم نے تانڈور کے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان تین دنوں کے دوران مکانات میں ذخیرہ کیے گئے پینے کے پانی کی بچت کرتے ہوئے اسے خرچ کریں اور دیگر اغراض کے لیے قریبی بورویلس کے پانی سے استفادہ کرتے ہوئے تین دنوں تک مرمتی کاموں کی انجام دہی کے باعث پانی کی عدم سربراہی پر تعاون کریں۔
دوسری جانب تانڈور ٹاؤن کے علاوہ چاروں منڈلات میں عیدالاضحیٰ سے عین قبل تین دنوں تک پانی کی عدم سربراہی اور عید سے ایک دن قبل پانی کی سربراہی کے آغاز کے باعث قربانی کے جانوروں اور دیگر کاموں کے لیے مسلم طبقہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔!!

" یہ بھی پڑھیں "
وقارآباد ضلع : تانڈور میں ایک کلو سے زائد گانجہ ضبط، چار گرفتار

