تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اجلاس جاری ، لاک ڈاؤن سے متعلق ہنوزکوئی اعلان نہیں کیا گیا،افواہوں پر دھیان نہ دیں

ریاستی خبریں

تلنگانہ ریاستی کابینہ کا اجلاس جاری،لاک ڈاؤن سے متعلق ہنوز کوئی اعلان نہیں کیا گیا،افواہوں پر دھیان نہ دیں

حیدرآباد:30۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ کی قیادت میں آج سہء پہر سے حیدرآباد کے پرگتی بھون میں ریاستی کابینہ کا اجلاس ہنوز جاری ہے۔ جس میں ریاست میں جاری لاک ڈاؤن جس کی معیاد آج ختم ہونے جارہی ہے کی توسیع یا برخواستگی سے متعلق اب تک سرکاری طورپر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
شام ساڑھے چاربجے اس خبر کے لکھے جانے تک لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی بھی سرکاری طورپر اعلان نہیں کیا گیاہے۔

ایسے میں چند غیر ذمہ دار افراد سوشیل میڈیا پر ریاست میں 15 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلارہے ہیں۔جس پر یقین نہ کیا جائے اور ممکن ہو تو اس سے متعلق سائبر کرائم سے شکایت کی جائے۔

Fake News On Social Media 

” فیس بک پر پھیلائی گئی جھوٹی خبر ”

Fake News On Social Media

” وہاٹس اپ پر پھیلائی گئی جھوٹی خبر "

ریاستی کابینہ کے جاریہ اجلاس میں لاک ڈاؤن ، کورونامعاملات، کسانوں سے دھان کی خریدی ، تخم اور کھاد کی موثر سربراہی اور نقلی تخم کی فروخت کے خلاف سخت اقدامات اور دیگر اہم امور پر بات چیت جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے