ریاستی وزیر کے ٹی آر نے عصری طبی سہولتوں سے لیس” 30 موبائل آئی سی یو بسوں” کا افتتاح انجام دیا
حیدرآباد:3۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے۔تارک راماراؤ(کے ٹی آر) نے آج حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر طبی سہولتوں سے لیس 30 موبائل آئی سی یو بسوں کا افتتاح انجام دیا۔
اس موقع پر ریاستی وزیر نے ان بسوں کا عطیہ دینے پر لارڈس چرچ کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی جاریہ دوسری لہر کے دؤران ان آئی سی یو بسوں کا عطیہ عوام کی بہتر خدمت ہے اور ان کا افتتاح کرتے ہوئے انہیں خوشی ہورہی ہے۔
ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و آئی کے۔تارک راماراؤ نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے تحت آج ان 30 طبی سہولتوں سے لیس آئی سی یو بسوں کا افتتاح انجام دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ وباء کے دؤران ڈاکٹرس اور طبی عملہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
تمام عصری طبی سہولتوں سے لیس ان آئی سی یو بسوں میں دس بیڈس کی سہولت کیساتھ طبی امداد کیلئے ایک ڈاکٹر اور دو نرسوں کی خدمات ہمہ وقت دستیاب رہیں گی۔ان بسوں کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر تلسانی سرینواس یادو، چیف سیکریٹری تلنگانہ سومیش کماراور دیگر موجود تھے۔
ویرا اسمارٹ ہیلتھ کیئر کے تعاون سے لارڈس چرچ نے اس پراجکٹ کا آغاز کیا ہے۔
بعد ازاں ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و آئی کے۔تارک راماراؤنے ان آئی سی یو بسوں میں دستیاب سہولتوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسے بہترین اقدام اور انوکھی پیشکش قراردیا اور کہا کہ یہ بسیں عوام کیلئے فائدہ مند رہیں گی۔