تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد : 21۔اپریل
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں شرکت اور اس کے نتائج کے منتظر طلبہ کو آج تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن،کے عہدیداروں نے خوشخبری دیتے ہوئے نتائج جاری کیے جانے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے عہدیداروں نے آج جاری کردہ اطلاع میں بتایا ہے کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024ء کے نتائج 24 اپریل،بروز چہارشنبہ 11 بجے دن جاری کیے جائیں گے۔تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سال اول اور سال دوم دونوں کے نتائج ایک ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

یاد رہےکہ جاریہ سال 28 فروری تا 19 مارچ تک منعقدہ انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں 9 لاکھ 80 ہزار 978 طلباء اور طالبات نے شرکت کی تھی۔ان میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے 4 لاکھ 78 ہزار 527 طلبہ نے اور سال دوم کے سالانہ امتحانات میں 4 لاکھ 43 ہزار993 طلبہ شامل ہیں۔جبکہ ووکیشنل کورس کے سال اول کے 48 ہزار 277 اور سال دوم کے 46 ہزار 542 طلبہ شامل ہیں۔

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سالانہ امتحانات کے اختتام کے بعد 10 مارچ تا 10 اپریل امتحانات کے پرچوں کی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ جانچ کی گئی اور تکنیکی مسائل پیدا نہ ہوں اس کے لیے بھی تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ان جوابی پرچوں کی تین مرتبہ جانچ کرنے کے بعد کوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ گزشتہ سال ریاست تلنگانہ میں 15 مارچ تا 4 اپریل انٹرمیڈیٹ سال اول اور سال دوم کےسالانہ امتحانات کا انعقادعمل میں لایا گیاتھااور 9 مئی 2023 کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم جاریہ سال لوک سبھا انتخابات کےپیش نظر انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 28 فروری تا 19 مارچ منعقد کیےگئے۔گزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال 16 دن قبل ہی یعنی 24 اپریل کو انٹرمیڈیٹ 2024کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کیے جا رہے ہیں۔

24 اپریل کو 11 بجے دن انٹر میڈیٹ کے نتائج جاری کیے جانے کے بعد ان ویب سائٹس پر نتائج دستیاب رہیں گے: 

https://tsbie.cgg.gov.in

https://examresults.ts.nic.in

https://results.cgg.gov.in

 

یہ بھی پڑھیں "

تلنگانہ میں تین دنوں تک گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش کی پیش قیاسی، کئی اضلاع کے لیے محکمہ موسمیات کا ایلو الرٹ جاری

 

تانڈور : موضع گوٹلا پلی کے ساکن محمد اشفاق نے یو پی ایس سی میں 770 واں رینک حاصل کیا

 

دبئی میں طوفان اور شدید بارش، چند گھنٹوں میں بارش نے 75 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، عمان ، پاکستان اور افغانستان میں بھی شدید بارش 100 سے زائد اموات