حکومت تلنگانہ اب شعبہء طِب اورتعلیم پر زیادہ توجہ دے گی،نمس ہسپتال میں مزید دو ٹاورس کی تعمیر
عوام کوویڈ کی علامات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں،ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں
پرگتی بھون میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ
حیدرآباد: 12۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھر راؤ نے واضح طور پر کہا کہ اب حکومت تلنگانہ کی زیادہ تر توجہ شعبہء طب اورتعلیم پر ہوگی۔اتوار کو چیف منسٹر نے پرگتی بھون میں ان کی صدارت میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس فیصلہ کا اظہار کیا ہے۔
اس اجلاس میں چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے کہا کہ حکومت نے اب تک آبپاشی پراجکٹس اور شعبہ زراعت کی ترقی کو ترجیح دی تھی لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ شعبہ طب اور تعلیم پر زیادہ توجہ دی جائے۔
ప్రభుత్వం ఇప్పటివరకు సాగునీటి ప్రాజెక్టులు, వ్యవసాయరంగ అభివృద్ధికి ప్రాధాన్యతనిచ్చింది, ఇక ముందు వైద్యం, విద్యకు అత్యధిక ప్రాధాన్యతనివ్వాలని నిర్ణయించింది. మెడికల్ కాలేజీలు, మల్టీ సూపర్ స్పెషాలిటీ హాస్పిటళ్ల నిర్మాణం త్వరగా పూర్తి చేసి ప్రజలకు అందుబాటులోకి తీసుకురావాలి: సీఎం
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) September 12, 2021
انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست میں میڈیکل کالجوں کے قیام، ملٹی سوپر اسپیشالٹی ہسپتالوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
اس اجلاس میں چیف منسٹر کے۔چندراشیکھرراؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ شعبہ طب میں بہترین خدمات کے حامل” نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کے احاطہ میں مزید دو ٹاورس تعمیر کرتے ہوئے طبی خدمات کا دائرہ وسیع کیا جائے۔
వైద్యరంగంలో విశిష్ట సేవలందిస్తున్న నిమ్స్ దవాఖానా పరిధిలో మరో రెండు టవర్స్ నిర్మించి వైద్య సేవలను విస్తృత పరచాలి. ప్రభుత్వ ఆసుపత్రులు కార్పోరేట్ ఆసుపత్రులను తలదన్నే రీతిలో ఉండటానికి అవసరమైన చర్యలు తీసుకోవాలి: సీఎం
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) September 12, 2021
ساتھ ہی انہوں نے عہدیداروں کو یہ ہدایت بھی دی کہ ریاست کے عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی،صاف صفائی کے معاملہ میں سرکاری ہسپتالوں کو خانگی ہسپتالوں کی طرز پر ترقی دی جائے۔
چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کوویڈ کا ٹیکہ جتنا جلد لیا جائے اتنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی شدت کے دؤران کوویڈ کی علامات کو محسوس کرتے ہوئے فوری اپنا علاج کروانے والے صحت یاب ہوئے ہیں۔
چیف منسٹر نے کہا کہ ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ جنہوں نے کوویڈ کی علامات کو نظر انداز کرتے ہوئے لاپرواہی سے کام لیا ان کی اموات واقع ہوئی ہیں۔
چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ نے عوام کو مشورہ دیا کہ آج بھی کوویڈ کی تھوڑی سی بھی علامات ظاہر ہوں تو فوری قریبی مراکز میں اپنا معائنہ کرواتے ہوئے تمام احتیاطی اقدامات کریں چیف منسٹر نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ماسک لازمی طور پر پہنیں۔
چیف منسٹر نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ مستقبل میں اگر کوروناوبا،موسمی امراض یا کسی اور امراض کا سامنا کرنا پڑے تو عوام کو بہتر علاج کی فراہمی کے لیے وہ ہمیشہ تیار رہیں اور ساتھ ہی ریاست میں آکسیجن پلانٹس ، ہسپتالوں میں بیڈس کی سہولتوں کے لیے ایک منصوبہ تیار کرتے ہوئے اس پر عمل کیا جائے۔
اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریاستی وزراء ایرا بیلی دیاکر راؤ،سنگی ریڈی نرنجن ریڈی،نائب صدر ریاستی منصوبہ بندی کمیشن بی۔ونود کمار، رکن اسمبلی جی۔وٹھل ریڈی،چیف سیکریٹری سومیش کمار،چیف منسٹر کے پرنسپل سیکریٹری چیف منسٹر نرسنگ راؤ،سیکریٹریز سمیتا سبھروال
،راج شیکھر ریڈی،اسپیشل سیکریٹری محکمہ فینانس راما کرشنا راؤ،ہیلتھ سیکریٹری ایس اے ایم رضوی ،ڈائرکٹر محکمہ صحت سرینواس راؤ، ڈی ایم ای رمیش ریڈی، او ایس ڈی گنگادھر،مینجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی چندراشیکھرریڈی،وائس چانسلر ہیلتھ یونیورسٹی کروناکر ریڈی،نظامس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے ڈائرکٹر منوہر اور دیگر شریک تھے۔