تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے ڈی اے/ڈی آر میں اضافہ
حکومت کی جانب سے احکام جاری،وزیر فینانس ہریش راؤ کا ٹوئٹ
حیدرآباد: 23۔جنوری(سحر نیوز ڈاٹ کام)
حکومت تلنگانہ اور چیف منسٹر کے۔چندرا شیکھر راؤ کی جانب سے ملازمین سرکار اور وظیفہ یاب ملازمین کے لیے آج شام دیر گئے ایک خوشخبری دی گئی ہے۔جس کا اعلان ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی۔ہریش راؤ نے کیا ہے۔
حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ڈی اے Dearness Allowance اور وظیفہ یاب ملازمین کے لیے ڈی آر Dearness Relief میں 2.73 فیصد کے اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی۔ہریش راؤ نے آج شام دیر گئے کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔
ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی۔ہریش راؤ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے چیف منسٹر کے۔چندرا شیکھرراؤ کی ہدایت پریہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فی الوقت سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کےلیے موجود 17.29 فیصد ڈی اے/ڈی آر کو بڑھاکر 20.02 فیصد کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے آج 23 جنوری 2023ء کو جی اوز احکام جاری کردئیے گئے ہیں۔
ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی۔ہریش راؤ کے مطابق سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کے ڈی اے/ڈی آر میں 2.73 فیصد اضافہ سے ریاست میں برسر خدمت 4 لاکھ 40 سرکاری ملازمین اور 2 لاکھ 88 ہزار وظیفہ یاب افراد کو فائدہ حاصل ہوگا۔
ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی۔ہریش راؤ کے مطابق اضافہ شدہ ڈی اے/ڈی آر یکم جولائی 2022ء کی تاریخ سے ادا کیے جائیں گے۔اس سلسلہ میں کے۔راما کرشنا راؤ،اسپیشل چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ کی جانب سے جی او ایم ایس نمبر 9 (G.O Ms NO.9) اور جی او ایم ایس نمبر 10، (G.O.Ms NO 10) مورخہ 23 جنوری 2023ء جاری کیے گئے ہے-
” نوٹ: ان دونوں جی اوز کی پی ڈی ایف فائلز کو اس ٹوئٹ کے نیچے اپ لوڈ کیا گیا ہے،لنکس کو کلک کرکے ڈاؤن کرلیا جاسکتا ہے۔ "
దీనివల్ల 4.40 లక్షల మంది ఉద్యోగులు, 2.88 లక్షల మంది పెన్షనర్లు లబ్ధి పొందనున్నారు. ఈ పెంపు గతేడాది జూలై 1వ తేదీ నుండి వర్తిస్తుంది. 2/2
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) January 23, 2023
ان دونوں جی اوز کی پی ڈی ایف فائلز ان لنکس پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔