تلنگانہ میں یکم ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے،وزیر اعلیٰ کے سی آر کا فیصلہ

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں یکم ستمبر سے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے

وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ کے سی آر کا فیصلہ

حیدرآباد:23۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ کے تعلیمی اداروں کی کشادگی پر غور وخوص کی غرض سے وزیر اعلیٰ کے۔چندراشیکھر راؤ نے آج ایک جائزہ اجلاس طلب کیا جس میں ریاستی وزیرتعلیم پی۔ سبیتا اندراریڈی ،رکن راجیہ سبھا کے۔کیشو راؤ ، ریاستی وزیر ایرابیلی دیاکر روؤ  کے علاوہ محکمہ تعلیمات اور محکمہ صحت کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔

اس جلاس میں ریاستی محکمہ صحت،یونیسیف ،پارلیمنٹ کمیٹی ،انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اور دیگر اداروں کی جانب سے کورونا وباء کے  کم ہونے اور اسکولس کے دوبارہ آغاز کی صلاح پر بھی غور کیا گیا۔

ان تمام سفارشات پر غور کرنے کے بعد وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھر راؤ نے محکمہ تعلیمات کو ہدایت دی ہے کہ تمام کوویڈ قواعد پر عمل آوری اور ممکنہ اقدامات کے بعد یکم ستمبر بروز  چہارشنبہ سے ریاست کے تمام اسکولس اور کالجس کی کشادگی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ نے یہ ہدایت بھی دی کہ ماہِ ستمبر کے اوائل تک تمام ٹیچرس اور اسکولس و کالجس کے دیگر اسٹاف کو کوویڈ ویکسین دئیے جانے کا نظم مکمل کرلیا جائے۔

اس طرح یکم ستمبر سے ریاست میں تمام ہائی اسکولس کے ساتھ ساتھ انٹر ،ڈگری اور انجنئیرنگ کالجس کی کشادگی عمل میں لائی جائے گی جس کے لیے محکمہ تعلیمات نے پہلے ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

آج منعقدہ جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھر راؤ نے تعلیمی اداروں کی کشادگی پر کئی اہم مشورے دئیے ہیں۔

اس سلسلہ میں محکمہ تعلیمات کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے ریاست میں اسکولس اور کالجس کی دوبارہ کشادگی کے لیے ایک لائحہ عمل طئے کیا جارہا ہے۔ تاہم اس اجلاس کا سرکاری طور پر یہ فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے کہ آیا تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا جائے گا یا پھر آٹھویں جماعت سے اسکولس اور کالجس کی کشادگی عمل میں لائی جائے گی؟؟

تھوڑی دیر میں یکم ستمبر سے ریاست میں تعلیمی اداروں کی کشادگی سے متعلق مکمل تفصیلات اور سرکاری طور پر اس کا اعلان کیے جانے امکان ہے!!

……………………

تلنگانہ میں یکم ستمبر سے سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں اور آنگن واڑی مراکز کی کشادگی سے متعلق حکومت کی جانب سے اعلان پر مشتمل مکمل تفصیلاتسحرنیوز نیوز ڈاٹ کام ”  کی اس لنک پر پڑھی جاسکتی ہیں۔

 

یکم ستمبر سے تلنگانہ میں آنگن واڑی مراکز سمیت تمام سرکاری اور خانگی تعلیمی اداروں کی کشادگی،حکومت کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے