حکومت تلنگانہ نے دس ملین کوویڈ ویکسین کیلئے گلوبل ٹنڈر جاری کردیا

ریاستی خبریں قومی خبریں

حکومت تلنگانہ نے دس ملین کوویڈ ویکسین کیلئے گلوبل ٹنڈر جاری کردیا

حیدرآباد:19۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

حکومت تلنگانہ نے ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کی غرض سے مختلف اقدامات کیساتھ ساتھ ریاست کے عوام کو کوویڈ ویکسین کا ٹیکہ دینے کی غرض سے آج کوویڈویکسین کی فراہمی کیلئے گلوبل ٹنڈر جاری کردیا ہے۔

اس گلوبل ٹنڈر کے ذریعہ حکومت تلنگانہ دس ملین کوویڈ ویکسین کی فراہمی کیلئے شارٹ ٹنڈر جاری کرتے ہوئے ہوئے آن لائن کے ذریعہ ویکسین تیار اور سپلائی کرنے والوں سے آن لائن بولی طلب کی ہے جس کی آخری تاریخ 4 جون مقرر کی گئی ہے۔

جسکے تحت اندرون 6 ماہ ریاست کو دس ملین کوویڈ ویکسین سربراہ کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔اور ٹنڈرحاصل کرنے والی کمپنی یا سپلائر کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ ریاست کو ماہانہ دیڑھ ملین کوویڈ ویکسین سربراہ کرے۔
ملک میں کوویڈ ویکسین کی قلت کے باعث حکومت تلنگانہ نے کوویڈویکسین کے حصول کیلئے گلوبل ٹنڈر جاری کیا ہے۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہو گا کہ 24 اپریل کو چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندراشیکھر راؤ نے اعلان کیا تھا کہ تلنگانہ کے تمام شہریوں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے کوویڈ ویکسین مفت دی جائے گی۔

اس سلسلہ میں ریاستی وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھر راؤنے کہا تھاکہ عوام کی قیمتی زندگیوں سے زیادہ پیسہ اہم نہیں ہے اور اسی غرض سے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے تمام شہریوں کو مفت کوویڈ ویکسین دی جائے گی۔اور اس پر 2,500 کروڑ روپئے صرف ہونگے۔

یاد رہے کہ ریاست کی جملہ آبادی چار کروڑ ہے جس میں سےاب تک 35 لاکھ افراد کوویڈ ویکسین لے چکے ہیں اب ماباقی 18سال کی تکمیل کرلینے والے تمام شہریوں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے مفت کوویڈ ویکسین دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے