چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر گاندھی ہسپتال پہنچ گئے، ڈاکٹروں اور مریضوں سے ملاقات کریں گے
حیدرآباد :19۔مئی(سحر نیوزڈاٹ کام)
چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ آج دوپہر سکندرآباد کے گاندھی ہسپتال پہنچ گئے انکے ہمراہ ریاستی وزیر فینانس ٹی۔ہریش راؤ کے علاوہ محکمہ صحت و طبابت کے ریاستی عہدیدار بھی ہیں۔
گاندھی ہسپتال کوویڈکے علاج کیلئے ریاست کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں گزشتہ سال پھیلنے والی کورونا وائرس کی وباء اور جاریہ سال کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران لاکھوں متاثرین کا علاج کیا جارہا ہے۔
کوروناوائرس کی وباء کے آغاز کے بعد چیف منسٹر کے۔ چندراشیکھر راؤ اپنے اس پہلے دؤرہ گاندھی ہسپتال کے دؤران کورونا وائرس کے زیر علاج متاثرین سے راست ملاقات کرتے ہوئے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولتوں، غذاء اور ان کے ساتھ طبی عملہ کے برتاؤ سے واقفیت حاصل کریں گے اور ساتھ ہی ہسپتال کے ڈاکٹرس ، نرسوں اور دیگر طبی عملہ سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کی خدمات کی سراہنا کیساتھ ساتھ انہیں درپیش مسائل اور ہسپتال کو درکار دیگر سہولتوں کے متعلق جانکاری حاصل کریں گے۔
وہیں ریاست بھر میں مختلف امراض کے علاج کے بشمول کورونا وائرس کے علاج کیلئے مشہور اس گاندھی ہسپتال میں آکسیجن اور ادویات کی موجودگی درکار تعداد کے متعلق بھی تفصیلات حاصل کریں گے۔
چیف منسٹر کے دؤرہ گاندھی ہسپتال کے موقع پر پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔