تلنگانہ میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں بتدریج کمی،24گھنٹوں میں 5,186 متاثرین صحتیاب

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں بتدریج کمی،24گھنٹوں میں 5,186 متاثرین صحتیاب

حیدرآباد: 18۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)

ریاست تلنگانہ میں کوویڈ کے بڑھتے معاملات اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 20 اپریل سے ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کردیا تھا۔بعد ازاں 12 مئی سے دس روزہ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔

ریاست میں کوروناوائرس کی روک تھام اور عوام پر کوویڈ پروٹوکال پرعمل آوری کیلئے بھی سختی کی گئی۔ریاستی ڈی جی پی ایم۔ مہندر ریڈی نے کل ہی ریاستی ہائیکورٹ میں داخل کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ریاست میں ماسک نہ پہننے والوں پر اب تک 31 کروڑ روپئے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

ساتھ ہی ڈی جی پی نے ہائیکورٹ کو بتایاہے کہ 98 بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں اور 3,39,412 ماسک نہ پہننے والے افراد پر کیس درج رجسٹرکیے گئے ہیں ڈی جی پی نے اس رپورٹ میں ہائیکورٹ کو بتایا کہ یکم مئی تا 14 مئی مختلف قواعد کی خلاف ورزی پر 4,31,823 کیس درج رجسٹر کیے گئے ہیں۔

اسی دؤران ایک حوصلہ افزاء خبر یہ آئی ہے کہ ریاست تلنگانہ میں کوویڈ متاثرین کی تعداد میں بتدریج کمی ریکارڈ ہورہی ہے کوویڈ کی دوسری لہر کے دؤران زائداز 10,000 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں اب ان میں کمی واقع ہورہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دؤران ریاست تلنگانہ میں 3,982 پازیٹیوکیس ریکارڈ ہوئے ہیں اور 27 متاثرین کی موت واقع ہوئی ہے۔

ریاست میں آج تک 5,36,766 پازیٹیو کیس درج ہوئے ہیں جبکہ اندرون 24 گھنٹے 5,186 کوویڈ متاثرین صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

اس طرح آج تک ریاست تلنگانہ میں 4,85,644 کوویڈ متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں اوراس دؤران ریاست میں جملہ 3,012 کوویڈ متاثرین کی موت واقع ہوگئی ہے۔ریاست کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق فی الوقت ریاست میں 48,110 کوویڈ کے ایکٹیو کیس ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ نائٹ کرفیو اور پھر ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث ہی کوورونا متاثرین کی تعداد میں ہورہی کمی کو دیکھتے ہوئے ہوئے آج چیف منسٹر کے۔چندراشیکھر راؤ نے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کا اعلان کیا ہے!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے