حکومت تلنگانہ یکم جولائی سےتعلیمی اداروں کی کشادگی کی تیاریوں میں مصروف
ساتویں جماعت سے اسکولس کے آغاز پر غور!ریاستی حکومت کا اعلان جلد !!
حیدرآباد:21۔جون(سحرنیوزڈاٹ کام)
اب جبکہ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں کوروناوائرس کی وباء میں کمی کی رپورٹ کے بعد 20 جولائی سے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر برخاست کرتے ہوئے عام زندگی بحال کردی ہے۔
وہیں 19 جون کووزیر اعلیٰ کے سی آر کی صدارت میں منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ریاست میں یکم جولائی سے تمام تعلیمی اداروں کی کشادگی کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔اس سلسلہ میں حکومت نے تعلیمی اداروں کی کشادگی کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

آج ریاستی وزیرتعلیم پی۔سبیتا اندراریڈی نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔جس میں یکم جولائی سے ریاست میں تعلیمی اداروں کی کشادگی، آن لائن ، آف لائن کلاسیس کے انعقاد ، حاضری کے لزوم ، اساتذہ کے لیے لازمی طورپر کوویڈ ویکسین اندازی اور اسکولس کالجس میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی جیسے امور پر غور وخوص کیا گیا۔
ساتھ ہی ساتوں جماعت سے، دسویں ، انٹر اور دیگر کالجس کے طلبہ کے لیے فزیکل حاضری اور پرائمری کلاسیس کے طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس کے نظم پر بھی غور کیا گیا! اور امکان ہے کہ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ کے سی آر بہت جلد حتمی فیصلہ کے بعد واضح اعلان کریں گیں۔
آج منعقدہ اس اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری ایجوکیشن سندیپ کمار سلطانیہ،کمشنرآف ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل،کمشنر بورڈ آف انٹر میڈیٹ سید عمر جلیل، ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن دیوا سینا کے علاوہ دیگر متعلقہ عہدیدار شریک تھے۔