تلنگانہ انجینئرنگ کونسلنگ کے لیے شیڈول جاری
حیدرآباد: 10۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ ایمسٹ انجینئرنگ کونسلنگ کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ،اگریکلچر اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسٹ)سال 2021ء کے پہلے مرحلہ کے داخلوں کے لیے 30 اگست سے کونسلنگ کا آغاز ہوگا۔
صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائرایجوکیشن (ٹی ایس سی ایچ ای) پاپی ریڈی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا گیا جس میں کمشنر محکمہ تعلیمات نوین متل اور داخلوں کی کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔
اس کونسلنگ میں شرکت کے خواہشمندامیدواروں کے لیے 30 اگست سے 9 ستمبر تک آن لائن فیس داخل کرتے ہوئے اپنے اسنادات کی جانچ کے لیے سلاٹ بک کروانا ہوگا۔
4 ستمبر سے 11 ستمبر تک امیدواروں کے اسنادات کی جانچ ہوگی۔
4 ستمبر سے 13 ستمبر تک ویب آپشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
15ستمبر سےا نجینئرنگ کے پہلے مرحلہ کے تحت نشستوں کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔
15 ستمبر سے 20 ستمبر تک طلبہ کو آن لائن سیلف رپورٹنگ کی سہولت دستیاب رہے گی۔
کمشنر محکمہ تعلیمات نوین متل نے کہا کہ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کی تواریخ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔