سرکاری ملازمتوں پر تقررات، وزیراعلیٰ تلنگانہ کا اعلان، ریاست کے تمام اضلاع اور کن کن محکمہ جات میں کتنی جائیدادیں خالی ہیں؟

سرکاری ملازمتوں پر تقررات،وزیراعلیٰ تلنگانہ کے سی آر کا اعلان
ریاست کے تمام اضلاع اور کن کن محکمہ جات میں کتنی جائیدادیں خالی ہیں؟

حیدرآباد: 09۔مارچ(سحرنیوزڈاٹ کام)

وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ نے آج ریاستی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ ریاست کے سرکاری محکمہ جات میں موجود سرکاری ملازمین کی تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے فوری اور آج ہی سے نوٹیفکیشن (اعلامیہ) جاری کیے جائیں گے۔

وہیں وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھر راؤ نے کہا ہے کہ ریاست کے مختلف سرکاری محکمہ جات میں 91،142 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔جبکہ موجودہ 11،103 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کومستقل کیے جانے کے بعد جو 80,039 جائیدادیں باقی رہ جاتی ہیں ان پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

اس طرح ریاستی حکومت کی جانب سے جملہ 80,039 مختلف سرکاری محکمہ جات میں تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے۔جو کہ گروپ۔1، گروپ۔2، گروپ۔4 کی جائیدادوں کے ساتھ ریاست کے اضلاع،زونل،ملٹی زونل،سیکریٹریٹ،ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ HOD اور یونیورسٹیوں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے۔

ان میں ریاست کے 33 اضلاع کے مختلف محکمہ جات کی 39،829 مخلوعہ جائیدادیں بھی شامل ہیں جن پر تقررات ہوں گے۔اور ان مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات یہاں پیش ہیں۔

گروپ کے تحت مخلوعہ جائیدادیں:
گروپ۔1 کے تحت: 503 ملازمتیں
گروپ۔2 کے تحت: 1,373 ملازمتیں
گروپ ۔4 کے تحت: 9,168 ملازمتیں

کیڈر کے تحت مخلوعہ جائیدادیں:
اضلاع میں: 39,829
زونس میں: 18,866
ملٹی زونس میں: 13,170
سیکریٹریٹ،ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ (ایچ او ڈی) اور یونیورسٹیوں کی مخلوعہ جائیدادیں: 8,147

اضلاع کے نام اور ان اضلاع کی سطح پر مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:

حیدرآباد: 5,268
نظام آباد: 1,976
میڑچل ملکاجگیری: 1,769
رنگاریڈی: 1,561
کریم نگر: 1,465
نلگنڈہ: 1,398
کاماریڈی: 1,340
کھمم: 1,340
بھدرادری کوتہ گوڑم: 1,316
ناگرکرنول: 1,257
سنگاریڈی: 1,243
محبوب نگر: 1,2,13
عادل آباد: 1,193
محبوب آباد: 1,172
ہنمکنڈہ: 1,157
میدک: 1,149
جگتیال: 1,063
منچریال: 1,025
یادادری بھونگیر: 1,010
جیہ شنکر بھوپال پلی: 918
نرمل: 876
ورنگل: 842
کومرم بھیم آصف آباد: 825
پیدا پلی: 800
جنگاؤں: 760
نارائن پیٹ : 741
وقارآباد: 738
سوریہ پیٹ: 719
ملگ: 696
جوگولامبا گدوال: 662
راجنا سرسلہ: 601
ونپرتی: 556

زون اور ملٹی زون میں مخلوعہ جائیدادیں:

زون میں: 18,866
ملٹی زون میں: 13,170

زون اور ملٹی زون کی سطح پر مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات:
کالیشورم زون میں : 1,630
باسرا زون میں : 2,328
راجنا زون میں : 2,403
بھدرادری زون میں : 2,858
یادادری زون میں : 2,160
چارمینارزون میں: 5,297
جوگولامبا زون میں: 2,190

ملٹی زونس:
ملٹی زون۔1 میں 6,800
ملٹی زون۔2 میں 6,370

محکمہ جات کی سطح پر جملہ مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات یہ ہیں:

محکمہ داخلہ Home Deaprtment میں: 18،334 
سیکنڈر ی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں : 13,086
ہیلتھ، میڈیکل اور فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں : 12,755
اعلی تعلیم Higher Education میں: 7,878
بی سی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ: 4,311
محکمہ مال Revenueمیں: 3,560
ایس سی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ: 2,879
محکمہ آبپاشی میں: 2,692
ایس ٹی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں: 2,399
مینارٹی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں: 1,825
ماحولیات، جنگلات،سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ میں: 1,598
محکہ پنچایت راج و دیہی ترقیات میں: 1,455
لیبر ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ میں: 1,221
محکمہ فینانس میں: 1,146
خواتین،اطفال، معذورین اور ضعیف العمر افرادکے شعبہ میں: 859
زراعت،معاونین کے شعبہ میں: 801
ٹرانسپورٹ اور آراینڈ بی ڈپارٹمنٹ میں: 563
محکمہ قانون: 386
مویشی پالن اورماہی گیری کے شعبہ میں: 353
جنرل اڈمنسٹریشن شعبہ میں: 343
کامرس و انڈسٹریز شعبہ میں: 233
یوتھ ایڈوانسمنٹ،محکمہ سیاحت و کلچرل: 184
پلاننگ شعبہ میں: 136
فوڈ اینڈ سِول سپلائز میں: 106
قانون ساز: 25
توانائی کے شعبہ میں: 16 جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔جن پر تقررات کا وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ نے آج اعلان کیا ہے۔