وزیراعلیٰ کے۔ چندراشیکھرراؤ کی صدارت میں ریاستی کابینہ کا اجلاس آج
حیدرآباد: یکم۔اگست(سحرنیوزڈاٹ کام)
وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ کی زیر صدارت آج یکم اگست بروز اتوار، دوبجے دن پرگتی بھون،حیدرآباد میں ریاستی کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں مختلف امور پر غور، فیصلوں اور اعلانات کا امکان ہے!
ఆగస్టు 1, ఆదివారం మధ్యాహ్నం 2 గంటలకు ప్రగతి భవన్ లో ముఖ్యమంత్రి శ్రీ కె. చంద్రశేఖర్ రావు అధ్యక్షతన కేబినెట్ సమావేశం జరుగనున్నది.
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) July 30, 2021
یاد رہے کہ ماہ جولائی میں وزیر اعلیٰ کے۔ چندراشیکھرراؤ کی صدارت میں ریاستی کابینہ کے دو اجلاس منعقد کیے گئے تھے 6 جولائی کو منعقدہ کابینہ کے اجلاس کے بعد 13 جولائی کو منعقدہ کابینہ کا اجلاس دو دن منعقد کیا گیا تھا جس میں رعیتو بندھو اسکیم کے ساتھ ساتھ شعبہ زراعت اور دیگر سےمتعلق فیصلے لیے گئے تھے۔
آج منعقد ہونے والے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں ریاست میں کورونا وباء کی دوسری لہر کی شدت میں کمی کے دؤران چند اضلاع میں دوبارہ کوویڈ متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجوہات پر غور کے علاوہ دلت بندھو اسکیم ، شعبہ زراعت اور دیگر امور پر فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔
ریاستی حکومت اب تک رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں میں تقسیم کے لیے اب تک 500 کروڑ روپئے جاری کرچکی ہے جس کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
اطلاع ہے کہ رعیتو بندھو کے تحت دیگر اضلاع میں بھی کسانوں میں رقم کی تقسیم کے لیے چند ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا جارہا ہے!اس سلسلہ میں بھی آج کے کابینہ کے اجلاس میں غور کیا جائے گا!
وہیں رعیتو بیمہ کی طرز پر ریاست کے ہینڈلوم بافندوں، ورکرس اور دلت طبقات کو بھی بیمہ کی سہولت کا وزیراعلیٰ کے۔چندراشیکھرراؤ اعلان کرچکے ہیں اور آج کے اجلاس میں اس کی منظوری دی جاسکتی ہے۔
ریاستی کابینہ کے آج منعقد ہونے والے اجلاس میں حضورآباد اسمبلی حلقہ کے لیے جلد ہی منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات اور ارکان اسمبلی کے کوٹہ سے 6 ارکان قانون ساز کونسل کے انتخابات کے پیش نظر کئی اہم فیصلے اور اعلانات کا بھی امکان ہے!!