سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر دنیش سنگھ نے بچائی نسیم بیگم کی جان،ویڈیو ہوا وائرل

ریاستی خبریں قومی خبریں

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر دنیش سنگھ نے بچائی نسیم بیگم کی جان،ویڈیو ہوا وائرل

حیدرآباد:31۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

کہتے ہیں کہ مصیبت اور مشکل میں پھنسے ہوئے کسی بھی انسان کی جان بچاتے وقت کسی کے بھی دماغ میں یہ بات نہیں آتی کے مشکل میں پھنسا ہوا انسان کونسے مذہب کا ہے!

بس جان بچانے والے کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس کی مدد سے اس انسان کی جان بچ جائے چاہے اس میں خود اس کی جان کو خطرہ کیوں نہ ہو۔

 

ایسا ہی ایک کارنامہ تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن دنیش سنگھ نامی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)  کے جوان نے کردکھایا ہے جن کے جذبے اور اس انسانی پہلو کی سوشل میڈیا پر خوب سراہنا کی جارہی ہے کہ کیسے دنیش سنگھ نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ایک ضعیف مسلم خاتون کی جان بچائی!

جمعہ 30 جولائی کو سکندرآباد ریلوے پلیٹ فارم پر پیش آنے والے اس واقعہ کا سی سی ٹی فوٹیج سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا ہے۔

اس واقعہ کی تفصیلات کے مطابق نسیم بیگم (مقام نامعلوم) نامی ایک ضعیف خاتون پلیٹ فارم پر چلتی ہوئی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں گرپڑیں۔

جن کے پیر چلتی ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان اتر گئے اور یہ خاتون اپنے دونوں ہاتھوں سے ٹرین کی بوگی کے دونوں ہینڈلس کو پکڑی ہوئیں تھیں اور ٹرین اپنی رفتار پکڑرہی تھی۔

کہ پلیٹ فارم پر اس خاتون کے آگے چلنے والے ریلوے پرٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) کے جوان دنیش سنگھ نے دؤڑتے ہوئے اس خاتون کو پکڑلیا اور پوری قوت کے ساتھ اس خاتون کو بحفاظت پلیٹ فارم پر کھینچ لیا۔

اس طرح دنیشن سنگھ نے اپنی چوکسی اور بہادری اور چوکسی کے ذریعہ ایک مسلم خاتون کی جان بچاتے ہوئے انسانیت کے پرچم کو بلند کردیا۔

اس ویڈیو کو دیکھنے پر محسوس ہوتا ہے کہ ٹرین کے دروازہ پر موجود کوئی شخص اس خاتون کو پلیٹ فارم کی جانب ڈھکیلنے میں مدد بھی کررہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے