تلنگانہ میں آج دوپہر 12 بجے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی اجرائی
حیدرآباد : 09/مئی (سحر نیوز ڈاٹ کام)
ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی آج 10 مئی، بروز چہارشنبہ، 12 بجے دوپہر دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کےنتائج جاری کریں گی۔دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء اور طالبات کے علاوہ ان کے سرپرست دوپہر 12 بجے کے بعد
ان ⬇️ لنکس کو کلک کرکے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
https://results.bsetelangana.org
https://tsbse.telangana.gov.in
ریاست تلنگانہ میں 3 اپریل تا 11 اپریل دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کا انعقادعمل میں لایا گیا تھا۔دسویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں شرکت کے لیے جملہ 4 لاکھ، 86 ہزار 194 طلبہ نے فیس داخل کی تھی تاہم 1,809 طلبہ نے نامعلوم وجوہات کے باعث ان امتحانات میں شرکت نہیں کی اس طرح دسویں جماعت کے ان سالانہ امتحانات میں جملہ 4 لاکھ 84 ہزار 384 طلبہ نے شرکت کی تھی۔
نتائج کے منتظر تمام طلبہ کی شاندار کامیابی کے لیے سحر نیوز ڈاٹ کام کی جانب سے نیک خواہشات پیش ہیں۔
اپ ڈیٹ ۔ نتائج کی تفصیلات :-
ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے آج دوپہر 12 بجے دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کےنتائج جاری کیے۔کامیابی کے تناسب میں ضلع نرمل نے اول مقام حاصل کرلیا اور ضلع وقارآباد آخری نمبر پر رہا۔

ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت میں کامیابی کا فیصدبحیثیت مجموعی 86.60 رہا۔ان نتائج میں لڑکیوں نے پھر ایک بار سبقت حاصل کرلی جن کی کامیابی کا فیصد 88.53 ریکارڈ ہوا ہے جبکہ معمولی فرق سے لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 84.68 رہا۔
جبکہ خانگی اسکولوں کےنتائج کی بات کی جائے تو ان کی کامیابی کا تناسب 44.51 رہا۔ان میں بھی 47.73 فیصد لڑکیاں اور 43.06 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے ہیں۔
آج جاری کردہ دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کےنتائج میں ریاست کے 2,793 اسکولوں کے 100 فیصدنتائج آئےہیں وہیں 25 ایسے اسکولز بھی ہیں جہاں کا نتیجہ صفر رہا۔
ضلع نرمل 99 فیصد کامیابی کے ساتھ اول نمبر پر رہا۔جبکہ سدی پیٹ ضلع 98,65 فیصد کامیابی کے ساتھ دوسرے نمبر اور ضلع سنگاریڈی نے 97.29 فیصد کامیابی کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کیا۔ریاست کے تمام اضلاع کے بہ نسبت 59.46 فیصد کامیابی کےساتھ ضلع وقارآباد آخری نمبر پر رہا۔
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی اقامتی اسکولوں کےطلبہ نے شاندارتعلیمی مظاہرہ کیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی اقامتی اسکولوں کے طلبہ کی کامیابی کا تناسب 94.66 فیصد رہا۔


