حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں دو کروڑ روپئے کی حوالہ کی رقم ضبط
اندرون ہفتہ مختلف مقامات سےجملہ 8 کروڑ روپیوں کی ضبطی
حیدرآباد: 12۔اکتوبر(سحرنیوز ڈاٹ کام)
ریاست تلنگانہ کےدارلحکومت حیدرآباد میں حوالہ کے کاروبار کا گورکھ دھندہ تھمنے کانام نہیں لے رہا ہے۔وقفہ سے وقفہ سے حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے بڑی مقدار میں حوالہ کی رقم کی ضبطی کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے۔دو تین دنوں سے یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔
آج ہی حیدرآباد سٹی پولیس نے ایک ایسی گینگ کا پردہ فاش کیا جو چینی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کےنام پر دھوکہ دیتے ہوئےحوالہ ریاکٹ چلا رہے تھے اور انہوں نے سرمایہ کاری کےنام پرمختلف ریاستوں کے عوام کو 903 کروڑروپئے کا دھوکہ دیتےہوئے یہ رقم باہرممالک منتقل کردی کمشنر سٹی پولیس حیدرآباد مسٹر سی وی آنند نے تویہاں تک انکشاف کیاکہ یہ گینگ اب تک 50,000 کروڑروپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث ہوسکتی ہے اور یہ رقم باہر ممالک بھجوائی گئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے،اس سلسلہ میں دس افراد کو گرفتارکیاگیا ہے۔
اسی دؤران آج حیدرآبادکے بنجارہ ہلز،روڈ نمبر 12 پرٹاسک فورس کےعہدیداروں نے 2کروڑ روپئے ضبط کیے ہیں۔جبکہ گزشتہ تین دنوں کے دؤران ہی ٹاسک فورس پولیس نےوینکٹاگری،جوبلی ہلز سے 54 لاکھ روپئے،چندرائن گٹہ علاقہ سے 79 لاکھ روپئے،جوبلی ہلز سے 2 کروڑ 50 لاکھ روپئےضبط کیے تھے جو کہ حوالہ کی رقم بتائی گئی تھی۔
اس طرح اندرون ایک ہفتہ حیدرآباد پولیس نے جملہ 8 کروڑ روپئے ضبط کیے ہیں جو کہ حوالہ کی رقم بتائی گئی ہے۔ایک ہفتہ کے دؤران اتنی بڑی مقدار میں حوالہ کی رقم کی ضبطی اب موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔وہیں اس سلسلہ میں پولیس تحقیقات میں مصروف ہے کہ یہ رقم آئی کہاں سے اور کہاں اس رقم کو پہنچایا جانا تھا۔؟
سوال یہ بھی اٹھائےجارہے ہیں کہ کیایہ گورکھ دھندہ روز جاری تھا اور پولیس اب الرٹ ہوئی ہے؟یا پھرمنوگوڑو حلقہ اسمبلی میں ہونے جارہے ضمنی انتخابات میں رائے دہندوں میں تقسیم کی غرض سے اس طرح بڑے پیمانے پر رقم کی منتقلی کا آغاز ہوا ہے؟؟ کیونکہ سوشل میڈیا اور چند میڈیا گروپس میں ایسی اطلاعات زیر گشت ہیں کہ منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں بڑے پیمانے پر رائے دہندوں میں رقم تقسیم کی جارہی ہے۔!!
یہ بھی پڑھیں: