تانڈور میں بائی پاس روڈ کے کاموں اور کاگنا ند ی بریج کے آغاز میں حائل رکاوٹیں ختم

ریاستی خبریں

تانڈور میں بائی پاس روڈ کے کاموں اور کاگنا ند ی بریج کے آغاز میں حائل رکاوٹیں ختم
عہدیداروں کیساتھ جائزہ اجلاس ، رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی بیان

تانڈور۔25۔جنوری ( سحرنیوز ڈاٹ کام) پائلٹ روہت ریڈی رکن اسمبلی تانڈور نے آج یہاں ایم ایل اے کیمپ آفس میں 84؍ کروڑ روپئے کے صرفہ سے تانڈور میں بچھائی جانے والی بائی پاس روڈ اور کاگنا ندی پر تعمیر مکمل ہونے کے دیڑ ھ سال بعد بھی بریج کے عدم آغاز پرا یک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں محکمہ آراینڈ بی کے عہدیدار اور کنٹراکٹرس شریک تھے ۔

بعد ازاں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ تانڈور میں بچھائی جانے والی بائی پاس روڈ کے کاموں میں ارا ضیات کے حصول کیساتھ ساتھ دیگر رکاوٹوں کو دورکردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اندرون تین ماہ چینگول۔حیدرآباد رابطہ سڑک تیار ہوجائے گی ۔رکن اسمبلی نے کہا کہ جن ارا ضیات مالکین کو تکنیکی وجوہات کی بناء پر اب تک انکی اراضیات کا معاوضہ حاصل نہیں ہوا ہے وہ آرڈی او تانڈور سے رجوع ہوںاس موقع پر عہدیداروں نے رکن اسمبلی سے کہا کہ تٹے پلی موضع جانے والی سڑک کے کاموں میں جنگلاتی ارا ضی کا کچھ حصہ آجانے سے محکمہ جاتی مشکلات کا سامنا ہے جس پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے ایس آر او محکمہ جنگلات سے اس سلسلہ میں بات کی اور سڑک بچھانے کے کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی خواہش کی ۔رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے کہا کہ کاگنا ندی پر تعمیر شدہ بریج کو دونوں جانب جوڑنے کیلئے(اپروچ روڈ) حاصل کی جارہیں ارا ضیات کے چند مالکین عدالت سے رجو ع ہوئے تھے جن سے انہوں نے بات کرتے ہوئے اس مسئلہ کے حل تعاون کرنے اور عدالتوں سے مقدمات واپس لینے کی خواہش کی جس پر ارا ضیات سے محروم ہونے والے ارا ضی مالکین نے ان سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے!رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نے اس مؤقع پر کہا کہ تانڈور کی ترقی کیلئے مرحلہ وار سطح پر اقدامات کیے جائیں گے اور یہاں عوام کو درپیش مختلف مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا ۔اس موقع پر ٹی آرایس پارٹی قائدین ایم اے نعیم افو ،محمد عرفان ، نرسملو ، مرلی کرشنا ،سرینواس چاری ،عبدالرزاق ، نرسی ریڈی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے