کسان ٹریکٹر پریڈ: لال قلعہ میں ہجوم داخل،مذہبی پرچم لہرادیا

قومی خبریں

کسان ٹریکٹر پریڈ: لال قلعہ میں ہجوم داخل، مذہبی پرچم لہرادیا

دہلی : 26۔جنوری(سحرنیوزڈاٹ کام) مرکز کی جانب سے بنائے گئے تین زرعی قوانین کو مکمل طورپر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ کئی ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج کی گرمی کی شدت آج ملک کی راجدھانی دہلی تک پہنچ گئی

کسان گزشتہ 60 دنوں سے دہلی کی سرحدوں پر پرامن احتجاج میں مصروف تھے جنہوں نے آج یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ٹریکٹر ریالی کا مظاہرہ کرنے کی مشروط اجازت طلب کی تھی ۔آج ہزاروں کسان اپنے ٹریکٹرس کے ذریعہ پولیس مظاہمت اور تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ملک کی راجدھانی دہلی میں داخل ہوگئے۔جنہیں روکنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کے شیل برسائے اور چند مقامات پرلاٹھی چارج بھی کیا جس میں ایک کسان کے ہلاک ہونے اور متعدد کسانوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں!

اسی دؤران آج بعد دوپہر احتجاجیوں کا ایک ہجوم تاریخی لال قلعہ میں داخل ہوگیا اور انتہائی افسوسناک اقدام کے طورپر مذہبی پرچم لہرادیا

جس سے اس علاقہ میں احتجاجی کسانوں اور پولیس فورس کے درمیان زبردست تناؤ دیکھا گیا !!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے