اترپردیش کے امروہہ میں گالی گلوچ کے بعد سب انسپکٹر پولیس نے ایک نوجوان کے گال پر 22 سیکنڈ میں 9 تھپڑ ماردئیے، خدمات سے معطل

سوشل میڈیا وائرل قومی خبریں

اترپردیش کے امروہہ ضلع میں گالی گلوچ کے بعد سب انسپکٹر  پولیس نے
ایک نوجوان کے گال پر 22 سیکنڈ میں 9 تھپڑ مار دئیے،خدمات سے معطل

امروہہ: 26۔ستمبر
(سحرنیوزڈاٹ کام/سوشل میڈیا ڈیسک)

ریاست اترپردیش سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ کسی مسئلہ پر پولیس عہدیداروں کاایک گروپ سڑک پر ایک نوجوان سے بحث کررہا ہے۔اس نوجوان کےساتھ دیگر دو نوجوان بھی نظرآرہے ہیں۔ان پولیس عہدیداروں میں سےایک پولیس عہدیدار جوکہ سب انسپکٹر بتایا گیا ہے،اس نوجوان کے ساتھ فحش لفظوں میں گالی گلوچ کررہا ہے۔

نوجوان صفائی دینےمیں مصروف ہے کہ اچانک ان پولیس عہدیداروں میں سے وردی میں ملبوس یہ سب انسپکٹر آگے بڑھ کر کھلےعام غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتےہوئے اس نوجوان کے گال پر لگاتار تھپڑ مار رہا ہے۔صحافی پیئوش رائے نے اس واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے۔

” انتباہ : اس ویڈیو میں سب انسپکٹر کی جانب سے دی گئیں فحش گالیاں موجود ہیں "

میڈیا اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ اترپردیش کے امروہہ ضلع کے نوگاواں کےسادت پولیس اسٹیشن حدود کابتایاجارہا ہے۔اس ویڈیومیں نظر آنے والا شخص نوگاواں کا بتایا گیاہے۔اس واقعہ کی وجہ بتائی جارہی ہے کہ جب انسپکٹر کرپال سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ گشت پر تھے،اسی وقت یہ نوجوان پولیس کی گاڑی کو اوورٹیک کرتےہوئےموٹرسیکل پر ان کی گاڑی کےقریب سے گزرا۔اس کی موٹرسائیکل سےسائرن کی آواز آرہی تھی 

وائرل شدہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وردی میں ملبوس انسپکٹرکرپال سنگھ نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے تو سب کےسامنے اور سڑک پر اس نوجوان کو فحش گالیاں دیں،پھر دیکھتے ہی دیکھتے سب انسپکٹر نے اس نوجوان کے گال پر تابڑتوڑ 22 سیکنڈ میں 9 تھپڑ ماردئیے۔

قریب ہی کھڑے کسی شخص نے اس پورے واقعہ کا ویڈیو بنالیا اور سوشل میں پر یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔اس ویڈیو کےوائرل ہونے کےبعدضلع ایس پی نے ایس ایچ او کو اس معاملہ کی جانچ کا حکم دیا۔بعد ازاں ضلع ایس پی نے انسپکٹر کرپال سنگھ کو خدمات سے معطل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے