اسپیکرلوک سبھا اوم برلا کورونا وائرس سے متاثر، ایمس میں داخل
نئی دہلی: 21 مارچ (ایجنسیز/سحر نیوزڈیسک)
اسپیکر لوک سبھا کے اوم برلا کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جنہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں داخل کروایا گیا ہے ۔
ان کی صحت مستحکم اور بہتر بتائی گئی ہے۔ایمس کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 20 مارچ کو کورونا وائر سے متاثر ہونے کے بعد اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کو ایمس میں داخل کروایا گیا تھاجن کی حالت مستحکم ہے اور ان کے اہم جسمانی اعضاء حسب معمول مکمل طور پر کام کررہے ہیں۔
ایمس کے مطابق اسپیکر لوک سبھا اوم برلا 58 سالہ 19 مارچ کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے جسکے بعد اگلے ہی دن ایمس میں موجود کوویڈسنٹر میں مانیٹرنگ کیلئے انہیں داخل کیا گیا تھا۔
اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ان کی جلد مکمل صحتیانی کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں
लोकसभा अध्यक्ष @OmBirlaKota जी के कोरोना से शीघ्र ही स्वस्थ होने के लिए ईश्वर से प्रार्थना करता हूं।
मुझे विश्वास है कि जल्दी ही वह कोरोना को मात दे कर, एक बार फिर उसी उत्साह व ऊर्जा के साथ हमारा मार्गदर्शन करेंगे।
— Piyush Goyal (मोदी का परिवार) (@PiyushGoyal) March 21, 2021
وہیں مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا جی کیلئے بھگوان سے دعاء کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی کورونا سے صحت یاب ہوں، مجھے یقین ہے کہ جلد ہی وہ کورونا کو شکست دیں گے۔