وقارآباد ضلع کے ایک ریسارٹ میں اڈوینچر گیم
سکندرآباد کے ایک سافٹ وئیر انجینئر کی موت
حیدرآباد/وقارآباد: 30۔اکتوبر(سحرنیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ ریاست کے وقارآبادضلع میں موجود ایک ریسارٹ میں حیدرآباد سے آئے ہوئے چند افراد کی ٹیم میں شامل ایک نوجوان کی اڈوینچر گیم کھیلنے کے دؤران باؤلی میں غرق ہوجانے سے موت واقع ہوگئی۔
دھارور منڈل کے گودماگوڑہ میں موجود ایک اڈوینچر کلب میں کل ہفتہ کی شام دیر گئےیہ واردات پیش آئی ہے۔


