قدیم تانڈور میں ایک نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

جرائم و حادثات ریاستی خبریں ضلعی خبریں

قدیم تانڈور میں ایک نوجوان نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

وقارآباد/تانڈور :13۔اگست (سحر نیوزڈاٹ کام)

آج قدیم تانڈور میں ایک نوجوان نے اپنے مکان میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔

شیواکمار نامی اس 27 سالہ نوجوان کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔تاہم اطلاع ہے کہ اس کی جانب سے ساڑی کی مدد سے خودکشی سے قبل لکھا ہوا ایک سوسائڈ نوٹ پولیس کو برآمد ہوا ہے!!


واقعہ کی اطلاع پر سب انسپکٹر پولیس گیری جائے مقام پر پہنچ گئے اور تفصیلات حاصل کیں۔

خودکشی کرنے والے نوجوان شیوکمار کی ماں مہادیواماں بلدیہ تانڈور میں اٹنڈر کی خدمات انجام دیتی ہیں۔

بعد پنچنامہ نعش کی بغرض پوسٹ مارٹم گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سب انسپکٹر پولیس تانڈور ٹاؤن گیری نے بتایا کہ خودکشی کے وقت یہ نوجوان شراب کے نشہ میں تھا اور اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹرکرکے پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے