ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان،جمعہ کو ہوگی عید

ریاستی خبریں قومی خبریں

ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان،جمعہ کو ہوگی عید

حیدرآباد:12۔مئی (سحرنیوزڈاٹ کام)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ،صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1442 ھ بتاریخ 12 مئی بروز چہارشنبہ 6 بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ ، معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن منعقد ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ شہر حیدرآباد میں مطلع صاف تھا مگر چاند نظر نہیں آیا اور پڑوسی ریاستوں میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔اور کہیں سے بھی چاند کے نظر آنے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

لہذا تحت احکام شرعیہ جمعرات 13 مئی کو 30 رمضان المبارک 1442 ہجری ہوگی۔اور جمعہ 14 مئی 2021 کو یکم شوال المکرم 1442ھ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے