سیاسی سیاحت کا موسم جاری ہے،ایک اور سیاح آیا،کھایا،پیا،چل دیا
وہی جملہ بازی وہی دھوکہ بازی، آٹھ سال میں کچھ نہیں دئیے تلنگانہ کو
بکواس،جملہ،پارٹی: ریاستی وزیر کے ٹی آر کا ٹوئٹ
حیدرآباد:15۔مئی(سحرنیوزڈاٹ کام)
کارگزار صدر ٹی آر ایس پارٹی و ریاستی وزیر کے۔تارک راماراؤ(کے ٹی آر) بھی گزشتہ چند ماہ سے اپنے والد و وزیراعلیٰ تلنگانہ کے۔چندرا شیکھرراؤ کی طرح سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز سے بالخصوص مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔
کے ٹی آر نے اپنی تقاریر کے ذریعہ بالخصوص ریاست کے نوجوانوں کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ مذہبی منافرت والی سیاست اور سیاست دانوں سے خود کو دور رکھیں اور اپنی صلاحیتوں سے فیس بک اور گوگل کی طرح ایجادات کی جانب دھیان دیں۔کے ٹی آر نے نوجوانوں سے کہا کہ ہمیں ملک کا تقابل پاکستان یا افغانستان سے نہیں بلکہ چین یا امریکہ سے کرتے ہوئے ان کے مساوی ملک کی ترقی کو دھیان میں رکھیں۔
کے ٹی آر کی ان تقاریر کے ویڈیوز آج بھی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں اور ان کی سراہنا بھی کی جارہی ہے۔جبکہ ان کی ان تقاریر کے مختصر ٹک ٹاک ویڈیوز بھی زیرگشت ہیں۔

کل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب اور ریاستی وزیراعلیٰ کے سی آر سمیت ان کے افراد خاندان پر مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس خاندان نے ریاست کو مقروض بنادیا ہے اور تلنگانہ کو ایک اور بنگال بنارہے ہیں!
اس سلسلہ میں کارگزار صدر ٹی آر ایس پارٹی و ریاستی وزیر کے۔تارک راماراؤ(کے ٹی آر) نے انگریزی اور رومن اردو میں ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ
"سیاسی سیاحت کا موسم جاری ہے:
ایک اور ٹورسٹ(سیاح) آج آیا، کھایا،پیا،چل دیا”
8 سال میں کچھ نہیں دئیے تلنگانہ کو،
آج بھی وہی سلسلہ،”وہی جملہ بازی،وہی دھوکہ بازی،
اس کے نام پر قائم رہنا
بی۔ بکواس
جے۔ جملہ
پی۔ پارٹی "
اپنے ایک اورٹوئٹ میں ریاستی وزیرکے ٹی آر نےلکھا ہے کہ آج 15 مئی کو شام 4 بجے پارٹی ہیڈ آفس تلنگانہ بھون میں وہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
گزشتہ ہفتہ کانگریس قائد و ایم پی راہول گاندھی کے دؤرہ ورنگل و حیدرآباد کے موقع پر بھی ریاستی وزیر کے ٹی آر نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہول گاندھی کو گائے،بھینس اور زراعت سے واقفیت نہیں ہے۔انہیں پب اور پارٹیوں کے علاوہ کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔

