تلنگانہ میں اسکولس ہنوز بند ہی رہیں گے

ریاستی خبریں

تلنگانہ میں اسکولس ہنوز بند ہی رہیں گے

حیدرآباد ۔20۔فروری (سحر نیوز ڈاٹ کام)
تلنگانہ میں اول تا آٹھویں جماعت تمام اسکولس جاریہ تعلیمی سال کے دؤران بند ہی رہیں گے اور ان طلبہ کیلئے آن لائن امتحانات منعقد کیے جائیں گے ۔

ریاستی محکمہ تعلیمات کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے وہیں یکم فروری سے ریاست میں نویں جماعت سے آغاز کیے گئے اسکولس اور کالجس میں طلبہ کی شرکت غیر اطمینان بخش بتائی جاتی ہے ۔

یاد رہے کہ ماہ مارچ میں کورونا وائرس کی وباء کے آغاز اور لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے تمام سرکاری اورخانگی تعلیمی ادارے یکم فروری تک مکمل بند ہی رکھے گئے تھے اور اس دؤران طلبہ کیلئے آن لائن کلاسیس کا نظم کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے