جگتیال ضلع میں ایک شخص کی موت کا معاملہ: ” مرغا ” پولیس تحویل میں؟
تلنگانہ : جگتیال ۔26۔فروری(سحرنیوزڈاٹ کام)
ایک شخص کی موت کے معاملہ میں ایک مرغا کو جگتیال پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے؟
قارئین کو مرغا کی گرفتاری یا تحویل میں لیے جانے کی اس خبر سے تعجب ہوگا لیکن ضلع جگتیال کے گولا پلی پولیس نے اس مرغ کو تحویل میں لیاہے ویسے یہ کوئی تعجب خیز معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ قانونی کارروائی کا ایک حصہ ہی مانا جاسکتا ہے!
دوسری جانب اس واقعہ کے متعلق ویڈیو اور خبریں میڈیا اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سب انسپکٹر پولیس گولا پلی نے مسٹر بی۔ جیون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس معاملہ میں تحقیقات کے دؤران مرغ کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے۔اور اسی کے تحت اس مرغ کے تحفظ کی غرض سے اس کو پولٹری فارم کے حوالے کیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر مسٹر بی۔ جیون نے ان اطلاعات کو غلط بتایا ہے کہ اس مرغ کو گرفتار یا اس کو پولیس تحویل میں لیا گیا ہے جیسا کہ میڈیا اور سوشیل میڈیا پر اس سے متعلق خبریں وائرل ہوئی ہیں ۔ساتھ ہی اس سلسلہ میں سب انسپکٹر نے غلط خبروں کی پیشکش پر متنبہ کیا ہے کہ غلط خبروں کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
(سب انسپکٹر مسٹر بی۔جیون کا مکمل تلگو بیان نیچے پڑھا جاسکتا ہے )

اس سلسلہ میں دستیاب اطلاعات کے مطابق سنکرانتی تیوہار کےموقع پر گولا پلی منڈل کے لوتو نور موضع میں مرغوں کی لڑائی والے جوے کے اہتمام کی غرض سے تیاریاں کی گئی تھیں۔
اس مرغوں کی لڑائی کے جوے میں مرغوں کے پیروں میں تیز دھار باریک چاقو باندھی جاتی ہے اس مرغا کو بھی چاقو باندھنے کے دؤران موضع ویلٹور،منڈل کونڈا پور کا ساکن ستیا 45 سالہ شدید زخمی ہوگیا تھا جسے مقامی افراد کی جانب سے ہسپتال منتقلی کے دران ستیا زخموں سے جانبر نہ ہوسکا اور اسکی موت واقع ہوگئی تھی ۔
اس واقعہ کے بعد پولیس ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف تھی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ستیا کی موت کی وجہ بننے والا مرغا تھا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

اب پولیس کو اس کیس کی تفصیلات، دیگر ملزمین کے ساتھ اس واقعہ کے دوران موجود مرغ کے جوے کے شوقین جواریوں سمیت ستیا کی موت کی وجہ مانے جانے والے اس مرغ کو بھی عدالت میں پیش کرنا ہوگا!!
http://bz.dhunt.in/de2jX?s=a&uu=0x421e4df4739712ed&ss=wsp
Source : "Oneindia Local Telugu”
Video Credit : Oneindia Local Telugu
اس خبر کے میڈیا اور سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سب انسپکٹر پولیس گولا پلی مسٹر بی۔ جیون کا جاری کردہ بیان :

ప్రెస్ మిత్రులకు మనవి.
కోడి పందెం నిర్వహిస్తూoడగా ప్రమాదవశాత్తు ఒక వ్యక్తి మరణించడం జరిగింది. దర్యాప్తులో భాగంగా అట్టి కోడిని సంరక్షించాల్సిన బాధ్యత పోలీస్ వారి పై ఉంది. అందులో భాగంగానే అట్టి కోడిని కోళ్ల పారం నందు సంరక్షణ నిమిత్తం అప్పగించడం జరిగింది. అంతేకాని కోడిని అరెస్ట్ చేయడం కానీ, అదుపులోకి తీసుకోవడం కాని జరగలేదు. కావున తప్పుడు వార్తలు ప్రసారం చేయడం నిలిపివేయాలని సంబంధిత మీడియా వారికి సూచిస్తున్నాము.
ఎవరైనా తప్పుడు వార్తలు ప్రసారం చేసిన ఎడల వారిపై చట్ట ప్రకారం చర్య తీసుకోబడును.
ఇట్లు
బి.జీవన్.
ఎస్.ఐ. ఆఫ్ పోలీస్
గొల్లపల్లి.

