مکیش امبانی کے مکان کے قریب اسکار پیئو ویان سے جلیٹن اسٹک برآمد

ممبئی : 25۔فروری (ایجنسیاں /سحر نیوز ڈاٹ کام)
ملک کے ملینئر ریلائنس گروپ کے مالک مکیش امبانی کے مکان ” انٹیلا ریسیذینس ” الٹا ماؤنٹ روڈ ممبئی کے قریب آج شام ممبئی پولیس نے مشتبہ طور پر کھڑی کی گئی ایک اسکارپئیو گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے دھماکوں میں استعمال کیے جانے والے جلیٹن اسٹک برآمد ہوئے ہیں۔ جسے ضبط کرلیا گیا۔ابتدائی اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ 25 جلیٹن اسٹک ضبط کیے گئے ہیں تاہم سرکاری طورپر تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے!!
اس گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے ڈاگ اسکواڈاور بموں کو ناکارہ بنانے والی ٹیم کی مدد سے گاڑی کی تلاشی لی ۔


مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ مسٹرانیل دیشمکھ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مکیش امبانی کے مکان کے قریب سے اسکارپیئو ویان سے 20 جلیٹن اسٹکس برآمد کیے گئے ہیں۔
Maharashtra Home minister Anil Deshmukh has informed that, 20 gelatin sticks found in a car near industrialist Mukesh Ambani's house; says investigation is going on pic.twitter.com/ENWhb622og
— All India Radio News (@airnewsalerts) February 25, 2021

وزیر داخلہ مہاراشٹرا نے کہا کہ اس معاملہ کی پوری جانچ ممبئی کرائم برانچ کررہا ہے اور جو بھی اصلیت ہے جلد سے جلد سامنے آئے گی۔
اس واقعہ کے بعد مکیش امبانی کی رہائش گاہ والے اس علاقہ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں۔