گنیش تہوار کے پیش نظر تانڈور میں ریاپڈ ایکشن فورس اور سی آر پی ایف کی گشت

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

گنیش تہوار کے پیش نظر تانڈور میں ریاپڈ ایکشن فورس اور سی آر پی ایف کی گشت

وقارآباد/تانڈور:06۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام)

جاریہ ماہ گنیش تہوار کے پیش نظر آج وقارآباد ضلع کے تانڈور مستقر میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وقارآباد ضلع مسٹر ایم۔ نارائنا کی ہدایت پر پولیس سب ڈویثرن تانڈور جانب سے ریاپڈ ایکشن فورس (آراے ایف) اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے جوانوں کی گشت کروائی گئی۔

یہاں کے چند حساس علاقوں،مذہبی مقامات کے قریب،مختلف مقامات اور اہم چوراہوں کے علاوہ قدیم تانڈور علاقہ میں ریاپڈ ایکشن فورس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کی بڑی تعداد نے بندوقوں اور وجرا ویان کے ساتھ گشت کی۔

بعد ازاں سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندر ریڈی نے بتایا کہ یہ حسب معمول گشت ہے کہ تہواروں کے موقع پر ماحول پرُامن رہے اور عوام تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ کسی بھی حالات سے بروقت نمٹنے کے لیے پولیس مستعد و چوکس ہے اور عوام کسی بھی اندیشوں اور خوف کا شکار نہ ہوں۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور (اربن) راجندر ریڈی نے کہا کہ تانڈور کے عوام پرامن اور دوستانہ ماحول میں اپنے اپنے عیدین اور تہوارمنائیں ساتھ ہی انہوں نے انتباہ دیا کہ امن و امان اور لااینڈ آرڈر میں رخنہ ڈالنے والے غیرسماجی عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔ سرکل انسپکٹر پولیس راجندر ریڈی نے بتایا کہ گنیش نمرجن تک آراے ایف اور سی آر پی ایف کا عملہ تانڈور میں ہی موجود رہے گا۔

یاد رہے کہ چار دن قبل بھی ڈی ایس پی تانڈورلکشمی نارائنا کی قیادت میں تانڈور کے مختلف مقامات بالخصوص حساس علاقوں میں ریاپڈ ایکشن فورس کے جوانوں نے گشت کی تھی۔

سرکل انسپکٹر پولیس تانڈور راجندر ریڈی نے کل ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تانڈور میں نوجوانوں یا تنظیموں کی جانب سے گنیش مورتیوں کے لیے منڈپوں کی ایستادگی کے لئے قبل ازیں پولیس سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا policeportal.tspolice.gov.in کے ذریعہ آن لائن اجازت نامے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے