ماہ رمضان انتہائی مقدس ترین مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کی گئی
تمام عیدین و تہوار ہماری زندگیوں کا لازمی حصہ،29 اپریل کو تانڈور میں سرکاری دعوت افطار
رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی کا بیان،مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات
وقارآباد/تانڈور: 10۔اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)
ماہ رمضان انتہائی مقدس ترین مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل کی گئی اور اس ماہ کے دؤران مسلمانوں کی جانب سے روزہ اور عبادتوں کا منظر قابل دید ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزہ اور دیگر عبادات کے ذریعہ مسلمان یہ واضح کردیتے ہیں کہ وہ ہرگز اپنے نفس کے غلام نہیں ہیں اور شدید گرما کے موسم کے دؤران بھی بدستور 14 گھنٹے طویل روزہ رکھتے ہوئے عبادتوں میں مصروف رہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی نےکل شام تانڈورکےایم ایل اےکیمپ آفس میں مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کے وفد سے ملاقات کے دؤران کیا۔
رکن اسمبلی تانڈور پائلٹ روہت ریڈی کہا کہ تمام مذاہب کی عیدین اور تہوار ہماری زندگیوں کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔
رکن اسمبلی سے ملاقات کرنے والے اس وفد میں امیر مشاورت مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور محمدخورشید حسین،ایم اے ستار مجاہدی (گولکنڈہ)،صدرمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمد بابر،نائب صدرایم اے شلو ، جنرل سیکریٹری مولانا محمدعثمان غنی،صدر ٹاؤن ٹی آرایس ایم اےنعیم افو،صدر ٹی آرایس تانڈور مائنارٹی سیل محمد باسط علی (رائل میڈیکل)،صدر اردو گھر وشادی خانہ عبدالرزاق،رکن بلدیہ محمدمختاراحمد ناز،ایم اے سلیم سابق صدر اردو گھر و شادی خانہ،معز خان،جاوید اور دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے بتایا کہ روزہ داروں کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے 29 اپریل،بروز جمعہ تانڈور کے نیشنل گارڈن فنکشن ہال میں دعوت افطار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں رکن اسمبلی پائلٹ روہت ریڈی نے تانڈور کے تمام مسلم ذمہ داران سے تعاون اور رہنمائی کی اور روزہ داروں سے شرکت کی خواہش کی۔

