راہول گاندھی بھی ہوئے کورونا وائرس سے متاثر

قومی خبریں

راہول گاندھی بھی ہوئے کورونا وائرس سے متاثر

نئی دہلی:20۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)

کانگریس قائد و رکن پارلیمان راہول گاندھی بھی آج کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

Photo Courtesy : Twitter

اس سلسلہ میں خود راہول گاندھی نے آج سہء پر سوشیل میڈیا کی مقبول سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی ہلکی علامات کے بعد ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

راہول گاندھی نے لکھا ہے کہ ان سے رابطہ میں آنیوالے احتیاط کریں اور تمام حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے محفوظ رہیں۔
راہول گاندھی نے اتوار کو ہی اعلان کیا تھا کہ کوروناوائرس کی شدت کے باعث وہ مغربی بنگال میں منعقدہ تمام انتخابی ریالیوں کو منسوخ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندرمودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر و رکن لوک سبھا راہول گاندھی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل ہی سابق وزیر اعظم و کانگریس کے سینئر رہنماءمنموہن سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دہلی کی ایمس میں شریک کروائے گئے ہیں جن کی حالت مستحکم اور بہتر بتائی جاتی ہے۔

وہیں کل ہی چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندرا شیکھر راؤ اور گزشتہ ہفتہ چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ، سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے