راہول گاندھی پر لوک سبھا ارکان کو ہوائی بوسہ دینے کا الزام، سمرتی ایرانی کی شدید تنقید، اسپیکر سے بی جے پی کی خاتون ارکان کی تحریری شکایت

راہول گاندھی پر لوک سبھا ارکان کو ہوائی بوسہ دینے کا الزام، سمرتی ایرانی کی شدید تنقید
اسپیکر سے بی جے پی کی خاتون ارکان پارلیمان کی تحریری شکایت، کانگریس کی وضاحت

نئی دہلی : 09 / اگست
(سحرنیوزڈاٹ کام/ایجنسیز)

لوک سبھا میں کانگریس کے رکن پارلیمان راہول گاندھی کے ہوائی بوسہ Flying Kiss# ” فلائنگ کس” پر زبردست ہنگامہ آرائی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس درمیان کانگریس پارٹی کے ذرائع نے کہاہے کہ راہول گاندھی عام طور پر ٹریژری بنچوں کی جانب اشارہ کر رہے تھے اور ان کا رخ کسی وزیر یا خاص طور پر ارکان پارلیمان کی جانب نہیں تھا۔

این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کانگریس پارٹی ذرائع کے حوالہ سے لکھاہےکہ راہول گاندھی نے ٹریژری بنچوں کی جانب اشارہ کیاتھا جب وہ ہوائی بوسہ کے ساتھ رخصت ہورہے تھے۔کیونکہ انہوں نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران تمام ارکان پارلیمان کو بھائی بہن کہہ کر مخاطب کیا تھا۔انہوں نے اس کا رخ کسی خاص وزیر یا رکن پارلیمنٹ کی جانب نہیں کیا اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی جانب تو بالکل نہیں۔

مرکزی وزیر سمرتی ایرانی،جنہوں نے راہول گاندھی کے خطاب کے فوری بعد بی جے پی حکومت کے خلاف پیش عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے ایوان سے باہر جانے سے پہلے ہوائی بوسہ اڑا دیا۔ جن کو مجھ سے پہلے بولنے کا موقع دیا گیا تھا،انہوں نے جانے سے قبل بے حیائی کا مظاہرہ کیا۔سمرتی ایرانی نے کہاکہ یہ صرف ایک بدتمیز آدمی ہےجو ایسی پارلیمنٹ کو فلائنگ کس دے سکتا ہے جس میں پارلیمنٹ کی خاتون ارکان بھی بیٹھی ہوئی ہوں۔ایسا غیرمہذب طرزعمل ملک کی پارلیمنٹ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

بعد ازاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس سے پہلے کبھی کسی مرد کے ساتھ بدتمیزی پر مبنی رویہ نہیں دیکھا گیا۔جبکہ ایوان جہاں ایک اجلاس کے دوران خواتین کی عزت کے تحفظ کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں ایک مرد کی اس بات کی گواہی دیتا ہے۔انہوں نے اس عمل کو عورت سے نفرت والا انگریزی لفظ Misogyny# استعمال کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔

مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے نے کہاکہ کئی خاتون ارکان پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کےخلاف لوک سبھا کےاسپیکر اوم برلا سے شکایت درج کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے ایک رکن کا نامناسب اور غیر مہذب رویہ ہے۔سینئر ارکان پارلیمان بتا رہے ہیں کہ ہندوستان کی پارلیمنٹ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔یہ کیسا رویہ ہے؟وہ کیسا لیڈر ہے؟ہم نے اسپیکر سےشکایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے اور راہول گاندھی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دراصل اس معاملہ کا ایک ویڈیو کلپ بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے سہء پہر 3 بج کر 5 منٹ پر ٹوئٹ کیا تھا۔

جس کے جواب میں کانگریس نے بی جے پی کی جانب سے پارلیمنٹ میں راہول گاندھی پر ہوائی بوسہ کے الزام پر جوابی حملہ کیاہے۔انڈین یوتھ کانگریس کےصدر بی وی سرینواس نے ایک نیوز چینل کا ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں بی جے پی کی اداکارہ و رکن پارلیمان ہیما مالینی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ انہوں نے کانگریس ایم پی کا ایسا کوئی اشارہ نہیں دیکھا۔سرینواس نے لکھا کہ لیکن اسپیکر لوک سبھا سے کی گئی شکایت پر انہوں نے بھی دستخط کیے ہیں۔

وہیں فیاکٹ چیکر محمد زبیر نے سی این این نیوز 18 کی خاتون صحافی پائل مہتہ کےایک ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ اور سمرتی ایرانی کا لوک سبھا والا ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ "یہ سمرتی ایرانی کےخطاب سےٹھیک پہلے راہل گاندھی کا ویڈیوہے۔اس کےعلاوہ سمرتی ایرانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ راہول گاندھی نے ایک ایسی پارلیمنٹ کو ” فلائنگ کس ” کیا جس میں خاتون ارکان ہیں۔

محمد زبیر نے خاتون صحافی پائل مہتہ کے ٹوئٹ کے اسکرین شارٹ کے ساتھ لکھا ہے کہ” دلچسپ بات یہ ہے کہ سمرتی ایرانی نے ایک بج کر 22 منٹ پر ہوائی بوسہ کےمتعلق لوک سبھا میں شدید تنقید کی لیکن صحافی پائل مہتہ نے ان سے قبل ایک بج کر دس منٹ پر اسی ہوائی بوسہ کا ٹوئٹ کر تے ہوئے لکھا کہ مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے کی قیادت میں خاتون ارکان لوک سبھا نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے شکایت کی ہےکہ خطاب کےبعد ہاؤس سے جاتے جاتے راہول گاندھی نےمرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو ہوائی بوسہ دیا ہے۔

جبکہ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے خود کہاکہ راہول گاندھی نے لوک سبھا ہاؤز سے جاتے جاتے ایسا کیا ہے۔!!سوال یہ اٹھایا جارہاہے کہ ہاؤس کے اندر کیابحث ہو رہی تھی سی این این نیوز 18 کی خاتون صحافی پائل مہتہ کوکیسے پتہ چلاجو انہوں نےٹوئٹ کردیاجبکہ وہ ہاؤس کےباہرتھیں۔!؟

"لوک سبھا میں آج راہول گاندھی کے خطاب کے ویڈیوز اور مکمل تفصیلات سحر نیوز کی اس لنک کو کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہیں۔”⬇️⬇️

آپ لوگوں کی سیاست نے منی پورکا نہیں مدر انڈیا کا قتل کیا ہے، کل منی پورتو آج ہریانہ : لوک سبھا میں راہول گاندھی کا خطاب