وقارآبادضلع کے ان مقامات پر کل بروز اتوار برقی سربراہی بند رہے گی

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

وقارآبادضلع کے ان مقامات پر کل بروز اتوار برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد؍تانڈور:04۔ستمبر (سحرنیوزڈا ٹ کام)

اے ڈی ای محکمہ برقی تانڈور آر۔آدتیہ نارائنا کی اطلاع کے بموجب کل بروز اتوار 05 ستمبر کو صبح 8 بجے تا سہء پہر 3 بجے تک ضلع وقارآباد کے تانڈور کے تمام بلدی حدود میں برقی سربراہی بند رہے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ گوتاپور،چینگول،ایلمکنہ ، پدیمول منڈل ،کوٹ پلی منڈل ،بنٹارم منڈل اور یالال منڈل کے مستقرات کے علاوہ ان منڈلات کے تحت موجود تمام مواضعات میں بھی انہی اؤقات میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔

اے ڈی ای محکمہ برقی تانڈور آر۔آدتیہ نارائنا کے مطابق تانڈور میں موجود 220 کے وی سب اسٹیشن میں مرمت کے کاموں کی غرض سے ان مذکورہ بالا مقامات پر کل بروز اتوار 5 ستمبر کو صبح 8 بجے سے سہء پہر 3 بجے تک برقی سربراہی مسدود کی جارہی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے