روس کی یونیورسٹی کے کیمپس میں فائرنگ 8 ہلاک، 6 زخمی
فائرنگ کرنے والے طالب علم کو پولیس نے پکڑلیا
ماسکو:20۔ستمبر(سحرنیوزڈاٹ کام؍ایجنسیز)
روس کے شہر پیرم کی ایک یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے کم ازکم 8 افراد کو ہلاک کردیا گیا اور 6 سے زائد افرادزخمی ہوگئے ہیں ان ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے۔
یہ واقعہ وہاں کی پیرم اسٹیٹ یونیورسٹی کے کیمپس میں پیش آیا ہے جو کہ روس کی راجدھانی ماسکو سے 1,300 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔
اس اندھادھند فائرنگ میں ملوث شخص کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے جو کہ طالب علم بتایا جاتا ہے۔
#Perm: Russian media are reporting that several people have died in an active shooter incident at Perm State University in Russia’s Siberia. pic.twitter.com/dyQEUdAT37
— I.E.N. (@BreakingIEN) September 20, 2021
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو11 بجے دن پیش آیا۔اس واقعہ کے ویڈیوس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کے دؤران کئی خوف کے شکار کئی طلبہ ادھر ادھر دؤڑرہے ہیں اورکئی ایک طلبہ عمارت کی کھڑکیوں سے نیچے چھلانگ لگا رہے ہیں۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق آج صبح ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا تھا کہ ضروری ہوتوطلبہ یونیورسٹی کے کیمپس سے باہر چلے جائیں یا اپنے کمروں کو اندر سے مقفل کرکے رہیں۔پولیس کو اندیشہ ہے اس فائرنگ کے مہلوکین میں اضافہ ہوسکتا ہے!
بی بی سی کے مطابق ایسی رپورٹس بھی ہیں کہ اس حملہ آور طالب علم نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ اس واقعہ میں وہ تنہا ملوث ہے اور اس حملہ کے پیچھے کوئی مذہبی یا سیاسی مقاصد نہیں ہیں۔
reports of another school shooting in Russia; this time at Perm State University. Russian agencies say there are casualties. pic.twitter.com/jkeyGDLO05
— Mike Eckel (@Mike_Eckel) September 20, 2021
بی بی سی کو اس یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے بتا یا کہ پیرم یونیورسٹی کے کیمپس میں دس عمارتیں ہیں اور اس واقعہ کے فوری بعد سیکورٹی حکام نے تمام عمارتوں بند کردیا اور چوکسی اختیار کرلی۔
اس واقعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ عمارتوں میں موجود طلبہ سے کہا ہے کہ وہ کلاس رومس میں ہی رہیں۔
یاد رہے کہ جاریہ سال ہی روس میں قزان شہرکے ایک اسکول میں 19 سالہ سابق طالب علم نے اسی طرز کی فائرنگ کرتے ہوئے 9 طلبہ کو ہلاک کردیا تھا۔