پٹنا پرگتی کے ذریعہ شہروں کی ترقی اور ہریتا ہارم کے ذریعہ شجرکاری صاف و شفاف آب و ہواکیلئے معاون،بلدی حلقہ 14میں تقریب

ریاستی خبریں ضلعی خبریں

پٹنا پرگتی کے ذریعہ شہروں کی ترقی اور ہریتا ہارم کے ذریعہ شجرکاری صاف و شفاف آب و ہوا کیلئے معاون

تانڈور کے بلدی حلقہ 14 میں منعقدہ ہریتا ہارم اور پٹنا پرگتی پروگرام،صدر نشین بلدیہ ،آر ڈی او اور دیگر کی شرکت

وقارآباد/تانڈور: 09۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

صدرنشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل،آرڈی او و انچارج کمشنر بلدیہ اشوک کمار،مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجد علی نے کہا ہے کہ پٹنا پرگتی پروگرام شہروں کی بہتر ترقی اورصاف صفائی میں انتہائی معاون ہے اور ساتھ ہی ہریتا ہارم پروگرام کے تحت شجر کاری صاف و شفاف ہوا اور سرسبز و شاداب ماحول انسانی زندگی کیلئے انتہائی لازمی ہے۔

وہ  قدیم تانڈور کے بلدی حلقہ 14؍ میں مجلسی رکن بلدیہ پی اے بومبینا کی صدارت میں امبیڈکر پارک میں منعقدہ پٹنا پرگتی اور ہریتاہارم پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدی حلقہ کو سرسبز و شاداب بنانے اور کچرے سے صاف ستھرا بنانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہے۔

رکن بلدیہ پی اے بومبینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا بلدی حلقہ ترقی کے معاملہ میں انتہائی پسماندہ ہے جبکہ اس حلقہ میں کئی اسکولس، پولیس کوارٹرس ، ہاسٹلس اور امبیڈکر پارک موجود ہے تاہم برسوں سے یہ حلقہ ترقی سے محروم ہے اور کئی ایک مسائل حل طلب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب سے اس حلقہ سے منتخب ہوئی ہیں بلدی حلقہ کی ترقی کیساتھ ساتھ عوام کے مختلف مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔

رکن بلدیہ پی اے بومبینا نے صدر نشین بلدیہ،آرڈی او سے مطالبہ کیا کہ ان کے حلقہ کی ترقی اور بلدی مسائل کے حل کیلئے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں رکن اسمبلی ، رکن قانون ساز کونسل ، صدر نشین ضلع پریشد اور ضلع کلکٹر سے متواتر نمائندگی میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بلدی حلقہ کو ایک مثالی بلدی حلقہ میں تبدیل کرنے کا تہیہ کرچکی ہیں۔

بعد ازاں صدر نشین بلدیہ تانڈور تاٹی کونڈا سواپنا پریمل ، آرڈی او و انچارج کمشنر بلدیہ اشوک کمار مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجد علی ، مجلسی ارکان بلدیہ پی اے بومبینا ،آفرین جویریہ ، ٹی آرایس ارکان بلدیہ مختار احمد ناز ،سلمیٰ زبیر لالہ ،سید زبیر لالہ ،محمد محمود خان ، جاوید لالہ ،انچارج مشن بھاگیرتا یوراج ،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلس ہائی اسکول رضوانہ حسین ،معتمد مجلس تانڈور بی آر محمد یونس ،مجلسی قائدین ابرار لالہ ،محمد اظہرالدین معروف،محمد انور خان ،ایم اے رؤف خان ،محمد عمر خان ، ساجد شیخ ،عمر بلالہ اور دیگر نے بلدی حلقہ 14؍میں موجود امبیڈکر پارک، مانک نگر پارک کے علاوہ دیگر مقامات پر بڑے پیمانے پر پودے لگائے اور ڈسٹ بن نصب کیے اور گھر گھر پودے تقسیم کیے۔

اس تقریب میں صدر نشین بلدیہ تاٹی کونڈا سواپنا پریمل ، آرڈی او و انچارج کمشنر بلدیہ اشوک کمار، مجلسی فلورلیڈر بلدیہ سید ساجد علی اور دیگر عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کو شال اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

اس تقریب میں محمد سراج ،سری کانت ،مولانا صاحب منو،وسنتا مالا، سندھیاآنگن واڑی ٹیچرس،سجاتا گوڑ آرپی بلدی حلقہ 14کے علاوہ اس حلقہ کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے