تانڈور میں کل 29 ستمبر کو برقی سربراہی بند رہے گی
وقارآباد/تانڈور: 28۔ستمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)
وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن میں کل 29 ستمبر، بروز اتوار 3 گھنٹوں تک برقی سربراہی بند کی جا رہی ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ای آپریشنس DE# محکمہ برقی تانڈور بھانو پرساد کی جانب سے آج شام جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 29ستمبر، بروز اتوار،وقارآبادضلع کے تانڈور ٹاؤن کے تمام علاقوں (36 بلدی حلقوں) میں 9 بجے صبح سے دوپہر 12بجے تک 3 گھنٹوں تک برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔
ڈی ای آپریشنس محکمہ برقی بھانو پرساد نے کہاہےکہ تانڈور میں موجود 33/11 KV x برقی سب اسٹیشن میں مرمتی کاموں اور اس کی دیکھ بھال کی غرض سے کل کی جانے والی برقی مسدودی کے موقع پر صارفین محکمہ برقی کے ساتھ تعاون کریں۔

” اننت گیری ہلز گہری کہر کی لپیٹ میں "

