تانڈور کے مختلف علاقوں میں کل 30ستمبر کو برقی سربراہی بند رہے گی

تانڈور کے مختلف علاقوں میں کل 30 ستمبر کو برقی سربراہی بند رہے گی

وقارآباد/تانڈور: 29۔ستمبر
(سحر نیوز ڈاٹ کام)

اسسٹنٹ انجینئر آپریشنس محکمہ برقی تانڈور نارا رگھو ویرا ریڈی کی جانب سے آج شام جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کل 30 ستمبر، بروز ہفتہ، وقار آباد ضلع کے تانڈور ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں 10 بجے صبح سے شام 30-4 بجے تک برقی سربراہی مکمل طور پر بند رہے گی۔

اے محکمہ برقی تانڈور نارا رگھو ویرا ریڈی کے پریس نوٹ کےمطابق اندرا چوک تا شیواجی چوک نیشنل ہائی وے کی توسیع کے کاموں کے پیش نظر برقی کھمبوں کی منتقلی اور مرمت کے کاموں کے باعث برقی سربراہی مسدود کی جا رہی ہے۔

جس کے باعث تانڈور کے اندرا چوک،شیواجی چوک،والمیکی نگر، گاندھی نگر، گولہ چیروؤ مرشد درگاہ اور بسوانہ کٹہ کے علاقوں میں برقی سربراہی بند رہے گی۔

اے ای محکمہ برقی آپریشنس تانڈور نارا رگھو ویرا ریڈی نے اس سلسلہ میں عوام سے تعاون کی خواہش کی ہے۔

" یہ بھی پڑھیں "

تلنگانہ کو ہمیشہ دھوکہ دینے والے وزیراعظم مودی کس منہ سے ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں؟ تانڈور میں جلسہ عام سے وزیر صحت ہریش راو کا خطاب

 

 

واٹس ایپ 18 سے زائد اقسام کے اسمارٹ فونس پر خدمات بند کر دے گا، اپنے اسمارٹ فون کا اینڈرائیڈ ورژن کیسے چیک کریں؟

 

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے اور گھنٹی دبانے کی اپیل کی، ویڈیو وائرل