تلنگانہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں : چیف منسٹر کے سی آر کا اسمبلی میں اعلان

ریاستی خبریں قومی خبریں

تلنگانہ میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں: چیف منسٹر کے سی آر کا اسمبلی میں اعلان

حیدرآباد : 26 مارچ (سحرنیوزڈاٹ کام)
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے باعث ملک کی زائد از دس ریاستوں کے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن یا پھر  رات کے کرفیو پر عمل کیا جارہا ہے۔ ایسے میں ریاست تلنگانہ میں بھی لاک ڈاؤن کے امکانات اور اندیشات کا اظہار کیا جارہا تھا!!

جس پر آج چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندرا شیکھر راؤ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے اور ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا۔

چیف منسٹر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بجائے احتیاطی اقدامات ہی کافی ہیں اور عوام بھی اس سلسلہ میں احتیاطی اقدامات پر عمل کریں ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ ممکن ہو۔

ساتھ ہی چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندرا شیکھر راؤ نے واضح طور پر کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں لیا جائے گا مہ صنعتیں بند کی جائیں گی چیف منسٹر نے کہا کہ ماضی میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث ہی ریاست کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چیف منسٹر کے سی آر اسمبلی میں لاک ڈاؤن کے عدم نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے۔(ویڈیو بشکریہ : ٹی۔ نیوز)

چیف منسٹر تلنگانہ کے۔ چندرا شیکھر راؤ نے اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے تھے اور یہی اقدامات اب بھی جاری بھی ہیں۔

اور اسی کے تحت ریاست میں عارضی طورپر فوری تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا بند کیا جانا بھی دکھی فیصلہ تھا لیکن یہ عوام کی صحت کے بہتر مفاد میں ہے۔

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہوگا کہ گزشتہ چند دن سے چند مفادات حاصلہ اور غیر ذمہ دار افراد نے گزشتہ سال مارچ میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے متعلق چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کا قدیم ویڈیو سوشیل میڈیا بالخصوص وہاٹ ایپ پر وائرل کرکے عوام میں بے چینی پیدا کردی تھی۔!!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے