الرٹ : 27 مارچ سے لگاتار بینک بند رہیں گے ، کھاتہ دار احتیاطی اقدامات کرلیں

ریاستی خبریں قومی خبریں

الرٹ : 27 مارچ سے لگاتار بینک بند رہیں گے، کھاتہ دار احتیاطی اقدامات کرلیں

حیدرآباد:25۔مارچ (سحر نیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ ریاست میں موجود قومیائے ہوئے بینک 27 مارچ سے لگاتار ایک ہفتہ کیلئے بند رہیں گے اس سلسلہ میں بینک عہدیداروں نے کھاتہ داروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قبل از وقت احتیاطی اقدامات کے طورپر رقم کی ضرورت کے مطابق انتظام کرلیں۔

ہر ماہ اتوار کیساتھ ساتھ چوتھے ہفتہ کے دن بینکوں کو تعطیل ہوتی ہے۔27 مارچ سے تعطیلات کے باعث بینکوں کے بند رہنے کا جائزہ لیا جائے تو 27 مارچ کو اس ماہ کا آخری ہفتہ ہے جبکہ 28 مارچ کو اتوار کی تعطیل ہوگی وہیں 29 مارچ بروز پیر ہولی کی وجہ بینک عہدیداروں کے بموجب ان تین دنوں کے دؤران لگاتار بینک بند رہیں گے۔

جبکہ 30 مارچ اور 31 مارچ کو بینک حسب معمول کام کریں گے وہیں یکم اپریل کوبینک کھلے رہیں گے لیکن کھاتہ داروں کیلئے بینک خدمات کی سہولت نہیں ہوگی۔ وہیں 2 اپریل کو بینکوں کو گڈ فرائی کی تعطیل ہوگی جبکہ 3 اپریل کو بینک حسب معمول خدمات انجام دیں گے تاہم 4 اپریل کو اتوار ، 5 اپریل کو بابو جگجیون رام جینتی کی تعطیل کے باعث بینک بند رہیں گے۔
وہیں 6،7،8 اور 9 اپریل کو بینکس حسب معمول صارفین کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے ۔بعد ازاں 10 اپریل کو دوسرے ہفتہ کی تعطیل اور 11 اپریل کو اتوار کی تعطیل کے باعث بینک بند رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے