ملک کی ایسی 9 ریاستیں جو کوروناوائرس کی دوسری لہرکے دؤران بھی محفوظ ہیں
نئی دہلی :14،اپریل(سحرنیوزڈاٹ کام)

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران ملک کی کئی ریاستوں کےحالات انتہائی تشویشناک ہیں جہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد اور اموات میں اضافہ سے حکومتیں پریشان نظر آرہی ہیں وہیں عوام میں خوف کا ماحول ہے۔
مہاراشٹرا اور گجرات کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ دہلی اور مدھیہ پردیش کا بھی یہی حال ہے۔
دن بہ دن بگڑتے حالات کو قابو میں کرنے کی غرض سے ملک کی دس ریاستوں کرناٹک، دہلی، گجرات،مہاراشٹرا،اتر پردیش،مدھیہ پردیش، ٹاملناڈو، چھتیس گڑھ، کیرالا اور پنجاب میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیاہے جبکہ مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال میں کل 12 اپریل کی رات سے 19 اپریل کی صبح تک کورونا کرفیو نافذ کردیا گیا ہےجس میں 30 تک توسیع کا امکان جتایا جارہا ہے!! دیگر اضلاع میں بھی یہی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
وہیں آج 14 اپریل کی رات سے یکم مئی کی صبح تک مہاراشٹرا میں کئی ایک سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 84 ہزار افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئےہیں ، جبکہ ایک ہزار سے زائد متاثرین کی اموات کی اطلاع ہے۔گزشتہ چند ہفتوں قبل تک ملک میں ایکٹیو کسیس کی تعداد دیڑھ لاکھ تھی لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 13 لاکھ ہوگئی ہے۔
ایسے میں ملک میں ابھی بھی 29 ریاستوں کے منجملہ ایسی 9 ریاستیں اور مرکزی زیر انتظام علاقے ایسے ہیں جہاں خوش قسمتی سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کا کوئی زیادہ اثر نظر نہیں آرہا ہے۔

اور ان 9 ریاستوں انڈومان نکوبار، میزورم، لکشادیپ، میگھالیہ، تریپورہ، اروناچل پردیش، منی پور، سکم اور ناگالینڈ میں آج بھی کوروناوائرس متاثرین کی تعداد زائداز 1,000 ہے۔
اگر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دؤران ان شمال مشرقی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں موجود کورونا وائرس متاثرین کے اعداد وشمار کی بات کی جائے تو انڈومان نکوبار میں 55 افراد،میزورم میں 204 افراد، لکشادیپ میں 86 افراد ،میگھالیہ میں 270 افراد، تریپورہ میں 312افراد،اروناچل پردیش میں 55 افراد،منی پور میں 118 افراد،سکم اور ناگالینڈ میں بالترتیب 175 اور 174 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
