تلنگانہ میں نافذالعمل نائٹ کرفیو میں مزید توسیع
حیدرآباد:07۔اپریل(سحر نیوزڈاٹ کام)
تلنگانہ میں 20 اپریل سے نافذالعمل ” نائٹ کرفیو "میں ریاستی حکومت نے مزید ایک ہفتہ کی توسیع کی ہےحکومت نے آج اس نائٹ کرفیو کو 15 مئی بروز ہفتہ تک توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلہ میں آج بروز جمعہ 7 مئی کو ریاستی چیف سیکریٹری سومیش کمار نے GO.MS.NO.94 جاری کیا ہےجسکے تحت اب تلنگانہ میں 15 مئی بروز ہفتہ کی صبح 5بجے تک نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔
یاد رہے کہ ریاست میں کوروناوائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے ریاست میں 20 اپریل کی رات سے نائٹ کرفیو نافذ کردیا تھا جس کی معیاد یکم مئی کی صبح 5 بجے ختم ہورہی تھی جس پر 30 اپریل کو مزید ایک اور جی او جاری کرتے ہوئے حکومت نے اس نائٹ کرفیو میں 8 دنوں کی توسیع کا آج اعلان کیا تھا جس کی مدت کل 8 مئی کی صبح 8بجے ختم ہورہی ہے۔
حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر اس نائٹ کرفیومیں مزید توسیع دیتے ہوئے 15 مئی تک نائٹ کرفیو نافذ کردیا ہے