کے سی آر اور وائی ایس جگن وائی ایس شرمیلا کی پارٹی کے پروڈیوسر، اسکرین پلے رائٹر اور ڈائرکٹر: سی پی آئی سیکریٹری نارائنا

ریاستی خبریں قومی خبریں

کے سی آر اور وائی ایس جگن وائی ایس شرمیلا کی پارٹی کے پروڈیوسر ،اسکرین پلے رائٹر اور ڈائرکٹر

مخالف ٹی آرایس ووٹوں کی تقسیم کیلئے پارٹی کا قیام، قومی سیکریٹری سی پی آئی نارائنا کے الزامات

حیدرآباد :10۔جولائی(سحرنیوزڈاٹ کام)

قومی سیکریٹری سی پی آئی نارائنا نے الزام عائد کیا ہے کہ وائی ایس شرمیلا کی جانب سے بنائی گئی نئی سیاسی جماعت وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کے پروڈیوسر چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی اور چیف منسٹر تلنگانہ کے۔چندراشیکھرراؤ ڈائرکٹر اور اسکرین پلے رائٹر ہیں۔

نارائنا نے استفسار کیا کہ ان دونوں چیف منسٹرس کی اجازت کے بناء وائی ایس شرمیلا تلنگانہ میں اس طرح گھوم سکتی ہیں؟

قومی سیکریٹری سی پی آئی نارائنا نے الزام عائد کیا کہ مخالف ٹی آرایس ووٹوں کوتقسیم کرنے کی غرض سے وائی ایس شرمیلا نے اپنی سیاسی جماعت قائم کی ہے۔

نارائنا نے یہ سخت ریمارک بھی کیا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹرس اپنے ڈرامے چھوڑ دیں تو کرشنا ندی کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

قومی سیکریٹری سی پی آئی نارائنا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا جب تک تعاون حاصل رہے گا اس وقت تک وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ضمانت منسوخ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کوویڈ کی وباء سے نمٹنے میں مرکزی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

قومی سیکریٹری سی پی آئی نارائنا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کو فی کس پانچ لاکھ روپئے معاوضہ نہ دے سکنے والی مرکزی حکومت نے کارپوریٹ کو ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپئے دئیے ہیں۔نارائنا نے الزام عائد کیا کہ اٹل بہاری واجپائی سیاسی قائد تھے تو نریندرمودی گروپ لیڈر ہیں۔

قومی سیکریٹری سی پی آئی نارائنا نے کہا کہ سی پی آئی ملک بھر کی مخالف بی جے پی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

انہوں نے فادر اسٹان سوامی کی موت کو سرکاری قتل قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا اسی طرز پر ورا ورا راؤ اورسائی بابا کے قتل کی کوشش کی جارہی ہے۔

قومی سیکریٹری سی پی آئی نارائنا نے الزام عائد کیا ملک میں آر بی آئی ،الیکشن کمیشن اور انصاف کے نظام کو ڈمی بناکر رکھ دیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے