مندر میں پانی پینے پر مسلم لڑکے کی پٹائی کرنے والا نندو یادو گرفتار

قومی خبریں

مندر میں پانی پینے پرمسلم لڑکے کی پٹائی کرنے والا نندو یادو گرفتار

سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلاء مذہبی امتیاز چاروں طرف سے ہوئی تھی سخت مذمت

اتر پردیش/غازی آباد 14 مارچ (ایجنسیز/سحر نیوز ڈیسک)

دو دن سے سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس ٹوئٹر ،انسٹاگرام ، فیس بک اور وہاٹس اپ پر ایک ایسا ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک نوجوان ایک کم عمر مسلم نوجوان کی پٹائی کررہا ہے اس مسلم لڑکے کا قصور یہ تھا کہ اس نے مندر سے پانی پی کر اپنی پیاس بجھائی تھی۔

اس ویڈیو میں مسلم لڑکے کی پٹائی کرنے والا پہلے اس کو پکڑ کر اس کا اور اسکے باپ کا نام پوچھتاہے ،جواب میں وہ لڑکا اپنا نام آصف بتاتا ہے۔
پھر وہ اس کم عمر مسلم لڑکے سے پوچھتا ہے کہ مندر سحرمیں کیوں گیاتھا، جس کے جواب میں لڑکا کہتا ہے کہ پانی پینے!
(اس پورے واقعہ کا مکمل ویڈیو یہاں دیکھا جاسکتا ہے)

https://twitter.com/zoo_bear/status/1370434462450810880

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشیل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں نے بلاء مذہبی تفریق اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس پٹائی کرنے والے نوجوان کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ چند کھلے ذہن کے برادران وطن نے پٹائی والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پٹنے والے لڑکے سے اپنی جانب سے معذرت کی کہ اس کو ایک جاہل شخص نے محض سحرمندر میں پانی پینے پر پٹائی کردی۔
مسلم لڑکے کی پٹائی کرنے والے نوجوان کی شناخت خود سوشیل میڈیا پر کی گئی کہ یہ شیرنگی نندو یادو ہے جسے اترپردیش پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔اور اسکے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کرکے مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔بتایا جاتا ہے کہ نند یادو کا تعلق ریاست بہار سے ہے !

کم عمر لڑکے آصف کی مندر میں پانی پینے پر بے تحاشہ پٹائی کرنے والا نندو یادو پولیس تحویل میں دیکھا جاسکتاہے۔

دوسری جانب جس مندر میں اس کم عمر مسلم لڑکے کی نندو یادو نے پٹائی کی تھی اسکے مہنت کا الزام ہے کہ لڑکے کی پٹائی مندر سے پانی پینے پر نہیں بلکہ اسکی غلط حرکتوں کی وجہ سے کی گئی تھی جبکہ اس ویڈیو میں صاف سنا جاسکتا ہے کہ نندو یادو اس مسلم لڑکے کی پٹائی سے قبل پوچھتا ہے کہ وہ مندر میں کیوں آیا تو جواب تھا کہ پانی پینے ..

وہیں ٹوئٹر پر کشا امبیڈکر وادی شخص نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جنہوں نے اس سحرمعصوم مسلم لڑکے سے اس کے گھر پہنچ کر ملاقات کرتے ہوئے مندر میں ہوئی اسکی پٹائی پر پورے سماج کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے لڑکے سے کہا کہ جو سحر کچھ انکے ساتھ ہوا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے۔اس ویڈیو میں کشا امبیڈکر آصف سے کہہ رہے ہیں کہ سماج میں کس طرح کی نفرت پھیلائی جارہی ہے تمہیں اس کا اندازہ نہیں ہے۔

ساتھ ہی کشا امبیڈکروادی اس لڑکے کو تلقین کررہے ہیں کہ جو کچھ تمہارے ساتھ سحرہوا اسے بھول جائیں ، کسی کے لیے بھی اپنے دل و دماغ میں نفرت نہ پیدا کریں کیونکہ یہ نفرتی مزاج والے لوگ سارے سماج کو اپنی نفرت سے جلارہے ہیں خود انہیں بھی پتہ نہیں ہے اس لیے انہیں وہ معاف کردیں۔

ویڈیو کے آخر میں کشا امبیڈکروادی اس لڑکے آصف سے کہہ رہے ہیں کہ اپنی ہمت بنائے رکھو ایک دن ضرور نفرت کی ہار ہوگی اور پریم اور بھائی چارہ کی جیت ہوگی۔اس ویڈیو اوراس طرح کے پوسٹرس دیکھ کر کہاجاسکتا ہے کہ ایسے ہی لوگ ہمارے ملک کی قومی یکجہتی اور ہندو۔مسلم اتحاد کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ 

مندر میں پانی پینے کے جرم میں پٹائی سے زخمی ہونے والے آصف کی آپ بیتی۔

مندر میں پیش آئے اس واقعہ کیخلاف سوشیل میڈیا پر برادران وطن نے اس طرح کے پوسٹرس کے ذریعہ مذمت کی تھی۔